Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پنجاب میں بدمعاشوں کیخلاف شکنجہ سخت؛ کنٹرول آف غنڈہ ایکٹ کا مسودہ تیار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پنجاب میں بدمعاشوں کیخلاف شکنجہ سخت؛ کنٹرول آف غنڈہ ایکٹ کا مسودہ تیار

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
25 مئی, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: پنجاب میں بدمعاشوں کے خلاف شکنجہ سخت کرتے ہوئے حکومت نے کنٹرول آف غنڈہ ایکٹ کا مسودہ تیار کرلیا۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سماج دشمن عناصر کو نکیل ڈالنے کے لیے صوبائی حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب کنٹرول آف غنڈہ ایکٹ 2025 کا مسودہ تیار کر لیا۔ یہ ایکٹ غنڈوں کی شناخت، نگرانی اور روک تھام کے لیے جامع قانونی فریم ورک فراہم کرتا ہے۔

ایکٹ کے تحت امن عامہ اور معاشرتی فلاح کے لیے خطرہ بننے والے عناصر قانون کی گرفت میں آئیں گے۔ ایکٹ میں غنڈوں، بدمعاشوں کی قانونی شناخت واضح کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق غنڈہ ایسا شخص ہے جو عادتاً بدنظمی، مجرمانہ سرگرمی یا سماج مخالف رویے میں ملوث ہو۔ غنڈہ امن عامہ کے لیے خطرہ اور عوامی پریشانی کا باعث بننے والا شخص ہے۔

ایکٹ کے تحت کسی بھی شخص کو غنڈہ قرار دینے کا اختیار ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کو دیا گیا ہے، جو پولیس، انتظامیہ اور حساس اداروں کی معتبر رپورٹ یا تحریری عوامی شکایت پر غنڈہ قرار دے سکتی ہے۔ منشیات فروشی، جوئے، بھتہ خوری، سائبر کرائم یا ہراسانی میں ملوث شخص کو غنڈہ قرار دیا جا سکتا ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق منظم مجرمانہ سرگرمی، جعلی دستاویزات کے استعمال، سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش، سرکاری عہدیدار کا بہروپ بدلنے والا بھی غنڈہ قرار دیا جائے گا۔ کسی شخص کو غنڈہ قرار دینے کے بعد ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی متعدد پابندیاں عائد کر سکتی ہے۔ غنڈہ قرار دینے کے بعد کمیٹی مستقبل میں اچھے سلوک کی خاطر ضمانتی بانڈز بھروا سکتی ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ غنڈے بدمعاش شخص کو نو فلائی لسٹ میں رکھا جا سکتا ہے۔ غنڈے بدمعاش کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کیا جا سکتا ہے۔ ایسے شخص کے ڈیجیٹل آلات اور ڈیٹا کو ضبط کیا جا سکتا ہے۔ غنڈے بدمعاش کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جا سکتے ہیں۔ غنڈے بدمعاش کے اسلحہ لائسنس کینسل کیے جا سکتے ہیں اور غنڈے بدمعاش کے لیے کمیونٹی سروس کے احکامات پر عملدرآمد لازم قرار دیا گیا ہے ۔

اسی طرح غنڈے بدمعاش کو حساس عوامی مقامات پر جانے سے روکا جا سکتا ہے۔ مجوزہ ایکٹ غنڈوں کی ٹیکنیکل سرویلنس کی اجازت بھی دیتا ہے۔ غنڈوں کی نگرانی کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور بائیو میٹرک ڈیٹا کلیکشن کی جاسکے گی اورقانون کے مطابق متاثرہ شخص ڈویژنل، صوبائی یا اپیل کمیٹیوں میں نظر ثانی اپیل دائر کر سکتا ہے۔

ترجمان کے مطابق ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی سربراہی میں قائم ٹریبونل اپیل پر سماعت کرے گا۔ ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کے احکامات کی خلاف ورزی پر 3 سے 5 سال قید اور 15 لاکھ تک جرمانہ ہوگا۔ جرم دہرانے والے مجرمان کو 7 سال تک قید اور 20 لاکھ روپے تک کے جرمانہ ہوگا۔

ایکٹ کے مطابق فوری اور بروقت انصاف کے لیے حکومت ضابطہ فوجداری کے تحت دفعہ 30 کے اختیارات کے ساتھ مجسٹریٹس نامزد کرے گی۔ مجوزہ قانون عوامی تحفظ کے لیے عادی مجرمان کی منفی سرگرمیوں کو موثر انداز میں روکے گا۔ ایکٹ صوبے بھر میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کا ضامن ہوگا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
scattered clouds
31° _ 31°
58%
2 km/h
اتوار
37 °C
پیر
40 °C
منگل
40 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
33 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: 21 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش اور اغواء کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار
25 جولائی, 2026
جہلم: ایف بی آر فائلر فیس میں اضافے پر کاروباری حلقوں کی تشویش
25 جولائی, 2026
جہلم میں سستی روٹی کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ ہو سکا، روٹی اور نان مہنگے داموں فروخت ہونے لگے
25 جولائی, 2026
جہلم: موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں 2024 سے مطلوب دو اشتہاری مجرمان گرفتار
25 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے وسط میں مبینہ عارضی ڈمپنگ پوائنٹ پر شہریوں کی تشویش
25 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم: گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں شجرکاری مہم، طالبات میں پودوں کی تقسیم

1 اپریل, 2026

جہلم میں مضر صحت گوشت کی گندے نالوں پر رکھ کر مہنگے داموں فروخت جاری

18 اکتوبر, 2024

کرسمس کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او جہلم

15 دسمبر, 2025

پی ٹی اے کا وی پی این پر پابندی نہ لگانے کا فیصلہ

1 دسمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں