جہلم شہر سمیت چاروں تحصیلوں میں بدترین مہنگائی اور بیروزگاری سے غریب طبقہ کا عرصہ حیات تنگ ہو گیا۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود غریبوں اور عام طبقات کو کوئی ریلیف نہ مل سکا۔ غریب خاندانوں کو ایک وقت کے کھانے کے حصول کے لئے انتہائی جدو جہد کرنا پڑ رہی ہے مگر اس کے باوجود دو وقت کی روٹی ملنا دشوار ہو گیا ہے۔ گھروں میں نوبت . فاقوں تک آپہنچی ہے موجودہ مہنگائی کی لہر سے تمام طبقات پریشانی میں مبتلا ہیں۔
شہریوں دانش، محمد عاصم، شہباز قادری، شیر علی، عامر عباس بٹ، نیامت علی، محمد وحید، وارث علی، محمد مغیب، روحان احمد و دیگر نے کہا کہ غریبوں اور عام طبقات پر مہنگائی کے انتہائی برے اثرات مرتب ہوں گے۔ ہر شہری با لخصوص تنخواہ دار چھوٹے ملازمین مسائل کا شکار ہو چکے ہیں جو پہلے ہی بمشکل گزار کر رہے تھے۔


