Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: شہباز کے پاس کچھ نہیں، بہتری کیلئے نوازشریف ہی کردار ادا کرسکتے ہیں، فواد چودھری
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

شہباز کے پاس کچھ نہیں، بہتری کیلئے نوازشریف ہی کردار ادا کرسکتے ہیں، فواد چودھری

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
11 مئی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف کو مسلم لیگ ن کی صدارت واپس ملنے پر مذاکرات بہتر ہوسکتے ہیں۔ نواز شریف ہی پاکستان میں سیاسی ماحول بہتر بنانے کے لیے کردار ادا کرسکتے ہیں جبکہ شہباز شریف کے پاس ’کچھ‘ بھی نہیں ہے۔ عمران خان لڑائی ہارتےہیں توسمجھیں معاشرہ یہ جنگ ہارجائے گا۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے ڈسٹرکٹ کورٹس میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ رانا ثنا اللہ کی جانب سے پی ٹی آئی سے بات کرنے کا بیان درست سمت میں ایک قدم ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ان کی جانب سے ایک دن بیان آتا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگادیں اگلے دن بیان ہوتا کہ بات چیت کرلیں، میرے خیال سے رولنگ پارٹیاں واضع کریں کہ کیا چاہتی ہیں، واضع کریں کہ بات چیت کرنی یا پابندی لگوانی ہے، اس کے مطابق ردعمل آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر بات چیت کرنی تو اس کے لیے ایک ماحول بنانے کی ضرورت ہے۔ سینیٹر اعجاز چودھری ایک سال سے جیل میں ہیں، ان کا پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیا جارہا، میں چھوٹی چھوٹی باتیں بتا رہا ہوں جس سے اعتماد کی فضا قائم کی جاسکتی ہے۔ اعتماد کو فروغ دیا جائے تاکہ بات چیت کی جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق گورنر عمر چیمہ، محمود الرشید، یاسمین راشد، عالیہ حمزہ او صنم جاوید وہ لوگ ہیں جن کو حکومت فوری ریلیف دے سکتی ہے اور دینا چاہیے، حکومت جو ریلیف دے سکتی فوری دینا چاہیے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی رہائی یا ڈیل کے لیے تو کوئی بات چیت نہیں کرنی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بات چیت کا محور عوام ہوں گے، اس کے علاوہ کسی کے لیے بات نہیں کریں گے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اعتماد کی فضا بحالی کے لیے حکومت کو بھی تھوڑے بہت اقدامات اٹھانے چاہیں، اگر ہر مرتبہ یہ کہا جائے کہ ہم یہ کر دیں گے، وہ کردیں گے، اٹھالیں گے تو ایسے بات کیسے ہوگی؟ اہم یہ ہے کہ سیاسی رہنماؤں کے پاس اختیار ہویا نہ ہو لیکن ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی آج کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام ہے، سعودی ولی عہد بھی اسی وجہ سے پاکستان نہیں آ رہے، اس کی وجوہات کا اشارہ بھی یہی ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ماحول پیدا کرے تاکہ ہم بات چیت کی جانب بڑھ سکیں،اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ سیاسی جماعتیں بات چیت نہیں کریں گی تو کیا کریں گی، اسلحہ تو نہیں اٹھائیں گی، کل پنجاب حکومت نے روٹی 15 کی کر دی، میں نے وزیراعلیٰ سے کہا مفت کردیں، کسانوں کی گندم چاہے مٹی بن جائے، انہیں لگتا ہے کہ پنجاب اور پاکستان میں کسان ہیں ہی نہیں، کسانوں، مزدوروں، نوکری پیشہ اور تاجروں سمیت ہر طبقہ کے حقوق کی حفاظت ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو صدارت واپس ملنے پر مذاکرات بہتر ہوسکتے ہیں، ن لیگ کی اصل سیاست ہی نواز شریف ہیں، شہباز شریف کے پاس تو کچھ نہیں، نوازشریف 1985 سے سیاست میں ہیں اور وہی ملک میں سیاسی ماحول بہتر بنانے کے لیے کردار ادا کرسکتے ہیں۔ پی ٹی آئی بڑی پارٹی ہے، اختلافات ہوتے رہتے ہیں، میرے خیال سے ہماری پی ٹی آئی لاؤڈ بھی بہت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں شور بہت زیادہ مچ جاتا ہے، 2016 سے دیکھ رہا لوگ اوپر نیچے ہوتے رہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہونا اس لیے ضروری ہے کہ اگر وہ لڑائی ہارگیا تو عوام ہار جائیں گے۔ پی ٹی آئی کے حصہ سے متعلق بات غیر ضروری ہے۔ ہر پاکستانی جس کو پاکستان سے ہمدردی ہے اور ملکی بالادستی چاہتا اسے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ بانی پی ٹی آئی ہارا تو ہم افریقہ کا کوئی ملک بن جائیں گے جہاں آئین و قانون کی کوئی بات ہی نہیں ہوتی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
17°C
Jhelum
broken clouds
17° _ 17°
48%
2 m/s
منگل
30 °C
بدھ
31 °C
جمعرات
30 °C
جمعہ
30 °C
ہفتہ
30 °C

تازہ ترین

سی ایس ایس 2027 کے تحریری امتحان کیلئے درخواستیں طلب، آخری تاریخ بھی مقرر
9 نومبر, 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کے متوقع دورہ جہلم اور تحصیل روڈ ماڈل بازار کے افتتاح کی تیاریاں، ڈپٹی کمشنر کی انجمن تاجران سے ملاقات
9 نومبر, 2026
جہلم پولیس کی بروقت کارروائی، قوت بینائی سے محروم گمشدہ کمسن بچہ بحفاظت تلاش کرکے لواحقین کے حوالے
9 نومبر, 2026
بارانی زرعی یونیورسٹی اور محکمہ زراعت کی مشترکہ کاوش، جہلم میں گندم کی زیادہ اگاؤ مہم کا افتتاح کر دیا گیا
9 نومبر, 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا دورہ ضلع جہلم خوش آئند، ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، نوابزادہ راجہ طالب مہدی خان
9 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

بات ذرا سی، غصہ آسمان پر! جہلم میں معمولی جھگڑے ہاتھا پائی تک پہنچنے لگے

7 اکتوبر, 2026

ضلع جہلم میں بھی سموگ بڑھنے کے خدشات منڈلانے لگے

5 نومبر, 2023

جہلم: شہریوں کی شکایات میرٹ پر ترجیحی بنیادوں پر حل کی جائیں گی، غفلت یا تاخیر برداشت نہیں ہوگی۔ ڈی پی او شفیق احمد چوہدری

25 اگست, 2026

ایڈمنسٹریٹر پنجاب ایمرجنسی سروس سید کمال عابد کا ریسکیو 1122 جہلم کا دورہ، فلیش فلڈ میں کارکردگی کو سراہا

26 جولائی, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں