جہلم میں دو موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا، لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ کالاگجراں میں بنی قبرستان کے قریب دو موٹرسائیکلوں کے مابین تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں 35 سالہ دانیال ولد ساجد محمود موقع پر ہی جاں بحق اور 16 سالہ شہروز ولد ندیم اختر شدید زخمی ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے شخص کا تعلق چک براہم جہلم سے ہے، ریسکیو 1122 نے ڈیڈ باڈی اور زخمی نوجوان کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔


