کھیوڑہ پی ایم ڈی سی مائینریونین کے الیکشن 14دسمبر کو ہونگے، جوڑ توڑ عروج پر

کھیوڑہ پی ایم ڈی سی مائینریونین کے الیکشن 14دسمبر کو ہونگے، مائینر یونین الیکشن میں جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا، مزدور لیڈر الحاج چوہدری عبدالغفور الیکشن کمیشن کے فرائض سرانجام دیں گے۔ الیکشن میں مرزا ضمیر گروپ، مہر جعفری گروپ اور ملک معزل حسنین گروپ کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ پی ایم ڈی سی مائینر یونین کے الیکشن کی وجہ شہر میں رونقیں بحال ہو گئیں، امیدواروں نے مائینروں کی خدمتیں کرنی شروع کر دی، مزدور لیڈر الحاج چوہدری عبدالغفور الیکشن کمیشن کے فرائض سرانجام دیں گے۔

الیکشن میں مرزا ضمیر گروپ مہر جعفری گروپ ملک معزل حسنین گروپ ان تین گروپوں کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ ہر گروپ کے پینل میں 14 امیدوارمختلف سیٹوں الیکشن لڑیں گے۔

مرزا ضمیر گروپ کے صدرمحمد اویس، جنرل سیکرٹری مرزا ضمیر حسین، مہر جعفری گروپ کے صدر فاروق احمد جبکہ جنرل سیکرٹری محمد فاروق اورملک معزل حسنین گروپ کے صدر محمد رمضان کھوکھر جبکہ جنرل سیکرٹری معزالحسن ہوں گے۔

منتخب ہونے والے نمائندگان الیکشن دسمبر2023تا دسمبر2025 دو سال کی مدت کے لیے مائینروں کی خدمت کریں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button