جہلم: تھانہ صدر پولیس نے ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر اہم کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے مؤثر حکمت عملی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ملزم سفیر گل کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔
پولیس نے فوری طور پر ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔


