جہلم پولیس نے سال 2021 سے دھوکہ دہی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے جدید سائنٹفک طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے مجرم کو گرفتار کیا، جو گرفتاری سے بچنے کے لیے طویل عرصے تک روپوش تھا۔ پولیس کے مطابق گرفتار مجرم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں اور اسے چالان عدالت کیا جائے گا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور قانون کے مطابق ہر مجرم کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔


