Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: کھیوڑہ کا نمک معیاری، کم قیمت اور منرلز سے بھرپور ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

کھیوڑہ کا نمک معیاری، کم قیمت اور منرلز سے بھرپور ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اے پی پیعادل چوہدری
اے پی پی
عادل چوہدری
29 فروری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

کھیوڑہ/ پنڈدادنخان: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں ماحول دوست اور ذمہ دارانہ کان کنی کے طریقے اپنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنک سالٹ کو عالمی سطح پر موثر انداز میں پاکستانی نمک کے طور پر مارکیٹ کرنا ہوگا۔

صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو کھیوڑہ میں نمک کی کان کے دورے کے دوران کیا۔ صدر کو پاکستان منرلز ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کے مختلف جاری منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی خام نمک کو قابل قدر مصنوعات میں بدل کر قیمتی زر مبادلہ کمایا جاسکتا ہے، کان کنی کے عمل کے دوران نمک کا ضیاع کم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے اور پاکستان میں ماحول دوست اور ذمہ دارانہ کان کنی کے طریقے اپنانے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں اعلی معیار کا راک سالٹ پایا جاتا ہے، پاکستانی نمک معیاری، کم قیمت اور منرلز سے بھرپور ہے۔

صدر مملکت نے سالٹ مائن کے اندر مختلف سیاحتی مقامات کا جائزہ لیا۔ انہیں کھیوڑہ میں پائے جانے والے نمک کے معیار اور مختلف نمکیاتی اجزاء کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

صدر مملکت نے کھیوڑہ نمک کی کان میں سالٹ لائبریری کا افتتاح کیا۔ انہوں نے سالٹ لائبریری اور دمہ سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ صدر مملکت نے کھیوڑہ سالٹ مائن میں دمہ سینٹر میں زیر علاج مریضوں سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔ پاکستان منرلز ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کے ایم ڈی نے صدر مملکت کو کھیوڑہ سالٹ مائن سے نمک کی کانکنی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بتایا۔

صدر مملکت کو نمک کی کان کنی کیلئے جاری سرگرمیوں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ انہوں نے کھیوڑہ کان کے تاریخی پس منظر میں خصوصی دلچسپی لی۔ صدر مملکت نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلم بند کیے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
33°C
Jhelum
clear sky
33° _ 33°
55%
3 km/h
جمعرات
36 °C
جمعہ
33 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
36 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

امریکا میں عوام کی رائے مانی گئی پاکستان میں نہیں، فواد چوہدری

7 نومبر, 2024

عید الاضحیٰ کے موقع پر صفائی کے اعلی انتظامات اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کریں گے، ڈپٹی کمشنر جہلم

24 مئی, 2024

دھی رانی پروگرام؛ جہلم میں ایک بھی اجتماعی شادی نہ ہو سکی

22 اکتوبر, 2025

پاکستان کا دوسرا کمیونی کیشن سیٹلائٹ خلاء میں روانہ

30 مئی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں