دینہ: ایس ایچ او منگلا کینٹ اور ٹیم کی اہم کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔
تفصیل کے مطابق منگلا کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم دل آویز زمان کو گرفتار کر لیا، ملزم سے رائفل44بور معہ ایمونیشن برآمد کر لی گئی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔


