Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: انسان کے شعور اور لاشعور کی رغبت اللّٰہ کی طرف ہونا عبادت ہے، ڈاکٹر محمد طاہر القادری، ڈبلن میں کانفرنس
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

انسان کے شعور اور لاشعور کی رغبت اللّٰہ کی طرف ہونا عبادت ہے، ڈاکٹر محمد طاہر القادری، ڈبلن میں کانفرنس

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
5 مارچ, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

ڈبلن: تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیر اہتمام ڈبلن میں ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

اس کانفرنس کے مہمان خصوصی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری تھے آپ کے ہمراہ آپ کے پوتے شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری بھی تھے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا آئرلینڈ کا یہ پہلا تحریکی اور تنظیمی دوراہ تھا ۔

کانفرنس میں سفارتخانہ ڈبلن کے ہیڈ آف چانسری شاہد اقبال اور سفارتخانہ ڈبلن کے ہیڈ آف مشن ڈاکٹر کاظم شریف کاظمی نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ آئرلینڈ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں سے آئرش، پاکستانی اور دیگر کمیونٹیز کے خواتین و حضرات اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس کے علاوہ برطانیہ ، فرانس اور اسپین سے بھی خواتین و حضرات اس کانفرنس میں شریک تھے ۔کانفرنس کا آغاز حافظ تنویر حسین نے صحیفہ انقلاب قرآن مجید فرقان حمید کی آیات سے کیا ۔رانا محمد احسن اور محمد شفا نے حضور نبی اکرمﷺ کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کیے جبکہ اس کانفرنس کے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض مبین حسین نے ادا کیے۔

تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے صدر وسیم بٹ نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے آئرلینڈ اور دنیا بھر میں تحریک منہاج القرآن کے تحریکی اور تنظیمی کام پر خصوصی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن پوری عالم انسانیت کو مکین گنبد خضرا کی عطا کردہ آفاقی ہدایت کی روشنی کا پیغام دے رہی ہے ۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے انسان اور اخلاق کے موضوع پر نہایت علمی ، فکری اور روحانی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان جسم اور روح کا مجموعہ ہے انسان کا جسم جو کہ مادہ پرستی اور عزت و وقار ، رتبہ،مال و دولت اور دنیا کی آسائش چاہتا ہے اس کے برعکس روح اللّٰہ کا قرب چاہتی ہے روح مال و دولت مقام و مرتبہ اور آسائش کی نفی کرتے ہوئے اللّٰہ کی رضا اور قرب چاہتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر انسان جسم کی خواہشات کو ماننا شروع کر دے تو وہ حیوانیت اور پھر شیطانیت کی طرف چلا جاتا ہے جو کہ مکمل تباہی اور بربادی ہے تو دوسری طرف اگر روح کی طرف توجہ دے اور اس کو پروان چڑھائے تو روحانیت ،ملکیت اور ربانیت کی طرف پرواز کرتا ہے روحانیت نہ ہو تو عبادت بھی عبادت نہیں اور عبادت یہ ہے کہ انسان کے شعور اور لاشعور کی رغبت اللّٰہ کی طرف ہو

انہوں نے مزید کہا کہ انسان روحانیت سے ایک قدم ملاکیت جس میں انسان کی صفات فرشتوں کی طرح ان کے وجود کا مقصد حیات صرف مولا کی رضا ہوتی ہے وہ ہر کام میں صبر سے کام لیتا ہے پھر اس سے آگے ربانیت ہے جس سے انسان کے اندر اللّٰہ کی صفات جلوہ گر ہونا شروع ہو جاتی ہیں ۔

آخر میں تحریک منہاج القرآن کی تاحیات ممبر شپ لینے والوں میں شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے اسناد تقسیم کی۔

اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب کے علاوہ منہاج ویلفیئر کا بھی سٹال لگایا گیا جس پر حاضرین نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے کئی کتب کی خریدداری بھی کی۔شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے انگریزی ترجمہ قرآن The Manifest Quran حاضرین کی توجہ کا مرکز رہا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
23°C
Jhelum
overcast clouds
23° _ 23°
60%
2 km/h
منگل
33 °C
بدھ
33 °C
جمعرات
32 °C
جمعہ
33 °C
ہفتہ
24 °C

تازہ ترین

سارہ شریف کے بہن بھائیوں کی سرپرستی جہلم میں کس کو سونپی گئی؟
12 اکتوبر, 2026
سوہاوہ میں ایل پی جی کا خالی ٹینکر دیوار سے ٹکرا گیا، ڈرائیور جاں بحق
12 اکتوبر, 2026
جہلم: اہلحدیث چوک تجاوزات کی لپیٹ میں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات
12 اکتوبر, 2026
پنڈدادنخان میں موٹرسائیکل چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار
12 اکتوبر, 2026
جہلم: نوگراں پل کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، طالب علم جاں بحق، 3 نوجوان زخمی
12 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پاکستان سے برطانیہ منگوائی گئی کار میں سے گن بنانے کے 72 آلات برآمد، ایک شخص گرفتار

15 جولائی, 2024

کینیڈا: سونے اور کرنسی کی چوری میں بھارتی اور پاکستانی ملوث

19 اپریل, 2024

راجہ گل زیب کیانی پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے کوآرڈینیٹر برائے مڈل ایسٹ مقرر، نوٹیفکیشن جاری

23 اکتوبر, 2024

یونان: کشتی حادثات میں جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 40 تک پہنچ گئی، ریسکیو آپریشن ختم

18 دسمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں