Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم: شدید گرمی کے باعث نکسیر پھوٹنے کے کیسز میں اضافہ، ڈاکٹرز نے احتیاطی تدابیر جاری کر دیں
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم: شدید گرمی کے باعث نکسیر پھوٹنے کے کیسز میں اضافہ، ڈاکٹرز نے احتیاطی تدابیر جاری کر دیں

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
13 جون, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ضلع جہلم میں گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافے کے بعد نکسیر پھوٹنے کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے، جس کے باعث اس مرض نے وبائی صورت اختیار کر لی ہے۔

جہلم شہر کے مختلف علاقوں سے روزانہ کی بنیاد پر نکسیر کے متاثرہ مریضوں کو ہسپتال لایا جا رہا ہے، جس پر طبی ماہرین نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر فواد مجید چوہدری کے مطابق شدید گرمی کے باعث انسانی جسم، خصوصاً ناک کی باریک رگیں خشک ہو کر چٹخنے لگتی ہیں، جس کے نتیجے میں معمولی خارش یا جھٹکے سے ناک سے خون بہنے لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال اگرچہ بظاہر معمولی دکھائی دیتی ہے، لیکن مریضوں کے لیے خوف اور پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔

ڈاکٹر فواد نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سخت گرمی میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں، خاص طور پر دوپہر کے اوقات میں۔ اگر باہر جانا ناگزیر ہو تو سر کو گیلا کپڑا یا تولیہ لپیٹ کر رکھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ناک کو تر رکھنے کے لیے وضو کی طرز پر ناک میں پانی ڈالنا مفید ہے اور نکسیر پھوٹنے کی صورت میں فوری طور پر ناک بند کر کے سر پر ٹھنڈا پانی ڈالیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ مخصوص ادویات کے استعمال سے وقتی آرام حاصل کیا جا سکتا ہے، لیکن اس مرض کا بنیادی علاج ہی گرمی سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر پر عمل ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ لاپرواہی، غیر متوازن غذاؤں اور گرم تاثیر رکھنے والی اشیاء کے استعمال سے جسم کا درجہ حرارت مزید بڑھ سکتا ہے، جو نکسیر جیسی تکالیف کو جنم دیتا ہے۔

ماہرین صحت نے ضلعی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں میں آگاہی مہم چلائی جائے اور ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ شہری موسمی شدت کے اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
broken clouds
31° _ 31°
63%
اتوار
39 °C
پیر
35 °C
منگل
36 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
35 °C

تازہ ترین

سوہاوہ میں افسوسناک حادثہ، سڑک عبور کرتے ہوئے پانچ سالہ بچہ مسافر بس کی ٹکر سے جاں بحق
1 اگست, 2026
جہلم میں 35 فٹ گہرے کنویں میں گر کر مٹی اور سیمنٹ کی سلیبوں تلے دبنے والے شخص کو زندہ نکال لیا گیا
1 اگست, 2026
جہلم میں بند مکان کے ایگزاسٹ فین کے سوراخ میں پھنس کر چور جاں بحق
1 اگست, 2026
اگست میں ملازمین اور طلبہ کی موجیں؛ چھٹیاں ہی چھٹیاں
31 جولائی, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز، 408 افراد اور 191 گھروں کی چیکنگ، ایک ملزم گرفتار
31 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سول ہسپتال جہلم میں بدانتظامی، جہلم اپڈیٹس کی خبر پر محتسب پنجاب کا نوٹس

7 مارچ, 2024

جہلم پولیس کی اولین ترجیح عوامی خدمت اور پبلک سروس ڈلیوری کے معیار کو بہتر بنانا ہے، طارق عزیز سندھو

17 جنوری, 2025

علامہ اقبال سکول دینہ کے طلباء و طالبات کا میٹرک کے امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

14 جولائی, 2024

معروف صحافی و کالم نگار پروفیسر افتخار محمود کے سسر سابق کونسلر نمبردار چوہدری محمد اسحاق خان انتقال کر گئے

31 جنوری, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں