Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: دینہ: امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، آر پی او بابر سرفراز الپا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

دینہ: امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، آر پی او بابر سرفراز الپا

عادل چوہدریرضوان سیٹھی
عادل چوہدری
رضوان سیٹھی
20 مئی, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

دینہ/منگلا: ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جہلم طارق عزیز سندھو کے ہمراہ جہلم کی تحصیل دینہ میں تھانہ دینہ اور تھانہ منگلا کینٹ کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد پولیس کارکردگی کا جائزہ لینا، تھانوں کی حالت زار دیکھنا، امن و امان سے متعلق معاملات پر مشاورت اور شہداء کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کرنا تھا۔

تھانہ دینہ اور تھانہ منگلا کینٹ کا دورہ

دوران وزٹ آر پی او راولپنڈی نے تھانوں کی عمارت، SIPs پروٹوکول، فرنٹ ڈیسک، مال خانہ اور میس ہال کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ تھانوں کی صفائی، نظم و نسق اور شہری سہولیات کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ "سرکاری تنصیبات اس ملک و قوم کی امانت اور پنجاب پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ان کی حفاظت اور دیکھ بھال ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔” آر پی او نے مزید کہا کہ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں مقررہ وقت کے اندر ایف آئی آرز کے اندراج کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

آر پی او نے افسران پر زور دیا کہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کے مسائل کے حل کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ جات کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، اور پولیس دفاتر کے سرپرائز وزٹس کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ کارکردگی میں شفافیت اور بہتری لائی جا سکے۔

امن کمیٹی اور نمبرداران سے ملاقات

تھانہ منگلا کینٹ میں آر پی او بابر سرفراز الپا اور ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے امن کمیٹی کے اراکین اور علاقہ کے نمبرداران سے ملاقات کی۔ میٹنگ میں مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے اور امن و امان کے قیام پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

شہید کانسٹیبل ذیشان علی کی فیملی سے ملاقات

دورے کے اختتام پر آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او جہلم نے تھانہ منگلا کینٹ میں شہید کانسٹیبل ذیشان علی کے اہلخانہ سے ملاقات کی، تحائف پیش کیے اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر آر پی او نے کہا کہ "شہداء پولیس کی فیملیز ہماری اپنی فیملیز ہیں۔ ہمارے دفاتر کے دروازے ان کے لیے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔ اگر کسی بھی شہید فیملی کو مسئلہ درپیش ہو تو وہ میرے دفتر کو اپنا سمجھ کر آئیں۔”

ڈی پی او جہلم نے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اپنے شہداء کے بچوں اور والدین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی کفالت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
37°C
Jhelum
clear sky
37° _ 37°
38%
1 km/h
پیر
40 °C
منگل
42 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
35 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

اسسٹنٹ کمشنر جہلم کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ، طبی سہولیات اور نظم و ضبط کا جائزہ لیا

11 جنوری, 2026

ریسکیو 1122 جہلم کے تمام سٹاف کا ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ لیا گیا

21 دسمبر, 2024

ہر شہری 3 لاکھ روپے کا مقروض، کس دور حکومت میں کتنا قرضہ لیا گیا؟

7 جنوری, 2025

جہلم سمیت پنجاب بھر میں دکانوں کے باہر سامان رکھنے پر مکمل پابندی عائد

30 ستمبر, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں