جہلم: ضلع بھر میں جعلی و مضر صحت اشیاء کی فروخت عروج پر، شہری بالخصوس بچے موذ ی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کے مضافاتی علاقوں میں اشیاء خوردونوش غیر معیاری مضر صحت اجزاء سے تیار کردہ نمکو ، پاپڑ چپس ،ٹافیاں ، املی ، چیونگم ، بسکٹس ، چورن جوسسز اور دیگر اشیاء خوردونوش کی دیہاتوں کے گلی محلوں میں قائم کریانہ سٹوروں پر سرعام فروخت جاری ہے ، دکانوں میں زائد المعیاد اشیاء خوردونوش بھی فروخت ہو رہی ہیں جس کے باعث بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی مختلف موذی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی و مضرصحت اشیاء خوردونوش فروخت کرنے اور دیہی علاقوںمیں منی فیکٹریاں لگاکر مقامی طور پر ساشے تیار کرنے والے افراد کے خلاف سختی سے نمٹا جائے تاکہ شہر ی اور بچے موزی امراض سے محفوظ رہ سکیں۔


