جہلم میں جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث چار خواتین اور دو مرد گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کالا گجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان آصف شبیر، ظفر، فیضاں بی بی، جمیلہ کوثر، شازیہ اور ثریا کو گرفتار کر لیا، ملزمان جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث تھے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جسم فروشی جیسے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔