جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کا مشین محلہ ماڈل رمضان بازار کا دورہ، سکیورٹی ڈیوٹی چیک کی اور تمام ڈیوٹی کو بریف کیا۔
ڈی پی او جہلم نے حکومت پنجاب کے قائم کردہ ماڈل رمضان بازارکا وزٹ کرتے ہوئے تمام افسران کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر اے ڈی سی جی مس صبا ستار ،اے سی جہلم مبین احسن ،ڈی ایس پی صدر اور ڈی ایس پی سٹی بھی ہمراہ تھے۔
انہوں نے رمضان بازار کی سکیورٹی کے پیش نظر ایلیٹ سیکشن کو ہمہ وقت رمضان بازار موجود رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے میٹل ڈیٹیکٹرز اور بیرئرز کا استعمال یقینی بنایا جا رہا ہے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے فیلڈ افسران کو وقتا فوقتاً تمام ڈیوٹی چیک کرنے اور ڈیوٹی کی حساسیت کو مد نظر رکھتے ہوئے بریف کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کو عملی جامہ پہنانا اور شہریوں کو خریداری کی بہترین سہولیات فراہم کرنا جہلم پولیس کا نصب العین ہے۔


