Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: سام سنگ کا مصنوعی ذہانت والا اسمارٹ فون لانچ کرنے کا اعلان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

سام سنگ کا مصنوعی ذہانت والا اسمارٹ فون لانچ کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
6 جنوری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

دُنیا میں مہنگی ترین کمپنی ’ایپل‘ کو ٹکر دینے والی اسمارٹ فونز کمپنی ’سام سنگ‘ نے 17 جنوری کو پہلا مصنوعی ذہانت والا اسمارٹ فون گلیکسی ایس 24 لانچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا مصنوعی ذہانت والا اسمارٹ فون گلیکسی ایس 24 نئی اور جدید ترین خصوصیات کے ساتھ فروخت کے تمام ریکارڈ توڑ دے گا۔

سام سنگ الیکٹرونکس کمپنی نے اعلان کیا کہ وہ اپنی اگلی فلیگ شپ ڈیوائس 17 جنوری کو سان ہوزے، کیلیفورنیا میں لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جسے ممکنہ طور پر گلیکسی ایس 24 کے نام سے جانا جائے گا۔

لانچنگ کے ٹیزر میں کمپنی نے صرف یہ وعدہ کیا ہے کہ نئی خصوصیات کا حامل’ گلیکسی اے آئی‘ لانچ کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ برسوں میں سام سنگ اور ان کی حریف دیگر موبائل مینوفیکچررز کمپنیوں نے کیمرہ ٹیکنالوجی میں بہتری اور بہترین ڈسپلے پر انحصار کرتے ہوئے اپنی مصنوعات کی فروخت میں اضافہ کیا تھا۔

لیکن یہ پہلی مرتبہ ہو گا کہ اسمارٹ فونز بنانے والی کوئی کمپنی 2024 کے اوائل میں ہی دُنیا میں تہلکہ مچا دینے والی مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی خصوصیات کا حامل کوئی اسمارٹ فون لانچ کرنے جا رہی ہے۔

کاؤنٹر پوائنٹ ریسرچ کے اندازوں کے مطابق 2027 کے آخر تک بلٹ ان جنریٹیو اے آئی والے ایک ارب سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت ہونے کی توقع ہے۔

اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی اور ڈیل ای ٹولز، جو صارفین کے سوالات کے ٹیکسٹ یا بصری جوابات دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ایک جنریٹیو-اے آئی خصوصیات کے ساتھ ٹیکنالوجی کی صنعت میں سب سے آگے ہوں گے.

’اے آئی‘ ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے میں اگلا قدم اسے ڈیوائسز میں ضم کرنا ہے ، جیسا کہ امریکی چپ بنانے والی کمپنی کوالکوم انکارپوریٹڈ نے گزشتہ ایک سال کے دوران اے آئی پر مشتمل موبائل چِپس بنانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

کاؤنٹر پوائنٹ کے محققین نے دسمبر میں لکھا تھا کہ “سام سنگ اور کوالکوم نے اسمارٹ موبائل فونز میں ’اے آئی ‘ والی خصوصیت کی حامل چپ بنانے کا معاہدہ کیا ہے ۔

فولڈ ایبلز موبائل فونز کی طرح سام سنگ اگلے 2 سالوں میں تقریباً 50 فیصد حصص حاصل کرنے کا ہدف رکھتا ہے۔

چپ بنانے والی کمپنی ’کوالکوم نے گزشتہ سال اکتوبر میں کہا تھا کہ اس کی نئی اسنیپ ڈریگن چپس فونز کو براہ راست فون پر جنریٹو مصنوعی ذہانت کی ایپلی کیشنز چلانے کی اجازت دیں گی اور ان چیٹ جی پی ٹی جیسی ایپلی کیشنز کے چھوٹے ورژن کو انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر چلایا جا سکے گا۔

اے آئی چیٹ بوٹس والے ان اسمارٹ فونز پر اپنی بات چیت کو زیادہ محفوظ اور نجی رکھا جا سکے گا کیونکہ سوالات کو کلاؤڈ پر بھیجنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

کوالکوم نے یہ بھی دکھایا تھا کہ کس طرح اس کی چپس کو الفاظ پر مبنی تصاویر تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
37°C
Jhelum
clear sky
37° _ 37°
38%
1 km/h
پیر
40 °C
منگل
42 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
35 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

شاؤمی اسمارٹ فونز کے وہ ماڈلز جو بیکار ہونے والے ہیں

29 جولائی, 2024

سام سنگ گلیکسی اے 55، پاکستانی مارکیٹ میں درمیانی رینج کا بہترین موبائل

26 مئی, 2024

گزشتہ ہفتے کے مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری

20 جنوری, 2025

سام سنگ ایس 25 کے خریداروں کیلیے خوشخبری!

25 جنوری, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں