Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: کیجریوال کی گرفتاری سے متعلق امریکی بیان پر بھارت کا شدید ردعمل
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

کیجریوال کی گرفتاری سے متعلق امریکی بیان پر بھارت کا شدید ردعمل

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
27 مارچ, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

نئی دہلی: بھارت کے اہم اپوزیشن رہنما اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری سے متعلق امریکی ریمارکس پر بھارت نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

بھارت نے نئی دہلی میں امریکا کی قائم مقام ڈپٹی چیف آف مشن گلوریا بربینا کو بدھ کی سہ پہر دفتر خارجہ طلب کرکے امریکی محکمہ خارجہ کے بیان پر سخت احتجاج ریکارڈ کرایا۔

بعد ازاں بھارتی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ریاستوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ دوسروں کی خودمختاری اور اندرونی معاملات کا احترام کریں، بھارت کا قانونی عمل ایک آزاد عدلیہ پر مبنی ہے جس پر الزامات لگانا غیر ضروری ہے۔

واضح رہے کہ نئی دہلی کا یہ اعتراض واشنگٹن کے بیان کے دو روز بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ امریکا اروند کجریوال کی گرفتاری کی رپورٹس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ انکا ملک صرف منصفانہ قانونی عمل کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، انہوں نے نئی دہلی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ جیل میں قید عام آدمی پارٹی کے سربراہ کیلئے بروقت اور فیئر ٹرائل کو یقینی بنائے۔

اس سے قبل جرمنی نے بھی بھارت پر زور دیا تھا کہ وہ اروند کیجریوال کو منصفانہ اور غیر جانبدارانہ ٹرائل کا حق فراہم کرے۔

بھارتی حکومت نے جرمنی کے اس بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جرمن سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے سخت احتجاج کیا تھا اور اسے بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا تھا۔

بھارتی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ ہم اس طرح کے ریمارکس کو بھارت کےعدالتی عمل میں مداخلت اور بھارتی عدلیہ کی آزادی کو نقصان پہنچانے کے طور پر دیکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت کی عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو 21 مارچ 2024 کو شراب پالیسی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اروند کیجریوال پر بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شراب پالیسی میں دھوکہ دہی کے ذریعے منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیے ہیں۔

واضح رہے کہ 2022 میں دہلی حکومت کی نافذ کردہ شراب پالیسی نے دارالحکومت میں شراب کی فروخت پر حکومتی کنٹرول ختم کر دیا تھا جس سے نجی خوردہ فروشوں کو ناجائز فائدہ پہنچا تھا بعد ازاں یہ پالیسی واپس لے لی گئی تھی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
clear sky
31° _ 31°
36%
3 km/h
منگل
30 °C
بدھ
33 °C
جمعرات
32 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
33 °C

تازہ ترین

سارہ شریف کے بہن بھائیوں کی سرپرستی جہلم میں کس کو سونپی گئی؟
12 اکتوبر, 2026
سوہاوہ میں ایل پی جی کا خالی ٹینکر دیوار سے ٹکرا گیا، ڈرائیور جاں بحق
12 اکتوبر, 2026
جہلم: اہلحدیث چوک تجاوزات کی لپیٹ میں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات
12 اکتوبر, 2026
پنڈدادنخان میں موٹرسائیکل چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار
12 اکتوبر, 2026
جہلم: نوگراں پل کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، طالب علم جاں بحق، 3 نوجوان زخمی
12 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

امریکی یونیورسٹیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبہ پریشان

30 مئی, 2025

جتنے بکرے چاہیں مفت میں پکڑ لیں!! انوکھی اسکیم متعارف

12 اپریل, 2024

رمضان میں مسجد نبوی کی چھت پر روزانہ 90 ہزار افراد نماز ادا کر رہے ہیں

26 مارچ, 2024

امریکا: سپر بول لیگ کی فتح کے جشن پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک، بچوں سمیت 21 افراد زخمی

15 فروری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں