جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری، تین منشیات فروش اور چار شراب سپلائرز ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق منگلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان محمد مجید،عمران،محمد سلیمان،اور شبیر حسین کو گرفتار کرلیا۔ ملزم محمد مجید سے 1کلو 220گرام چرس اورملزم شبیرحسین سے 700گرام ہیروئن اورملزمان عمران اور محمد سلیمان سے 70لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔
چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان ارشد محمود اور غلام مرتضی کو گرفتار کر لیا،ملزم ارشد محمود سے 1کلو180گرام چرس اور ملزم غلام مرتضی سے 20لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔
صدر پولیس نےکارروائی کرتےہوئے شراب سپلائر ملزم روکی کو گرفتارکر لیا،ملزم سے 5لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔
پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش ملزمان معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے، ڈی پی او جہلم نے پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔


