Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جی سی سی ممالک جانے والے پاکستانیوں کیلئے سفری قوانین میں سختی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جی سی سی ممالک جانے والے پاکستانیوں کیلئے سفری قوانین میں سختی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
14 جنوری, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

دبئی: پاکستان نے مشکوک افراد کو بیرون ملک خاص طور پر متحدہ عرب امارات اور دیگر جی سی سی ممالک جانے سے روکنے کے لیے سفری قوانین کو سخت کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاکستان بزنس کونسل کے زیر اہتمام ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تجارتی تعلقات کو متاثر کرنے والے اہم مسائل، سفری پابندیوں اور بھکاریوں کو بیرون ملک سفر کرنے سے روکنے کے اقدامات پر روشنی ڈالی، تاہم اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہوائی اڈوں پر بڑھتی ہوئی پابندیوں کے باوجود بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانی شہریوں اور کاروباری افراد کے لیے سفری تجربے کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کے عزم پر بھی زور دیا۔

جام کمال نے بتایا کہ پاکستان کے امیگریشن اور بارڈر کنٹرول کے اقدامات ان افراد کے سفر کو روکنے کی کوششوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اٹھائے جارہے ہیں جن کے پاس مناسب دستاویزات یا قانونی سفری مقاصد نہیں ہیں، ان میں بھکاری بھی شامل ہیں جو خاص طور پر متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں تشویش کا باعث بنے ہوئے ہیں، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے چیکنگ میں اضافہ کیا جا رہا ہے کہ مسافروں کے پاس مناسب دستاویزات ہوں بشمول معاون دستاویزات جیسے کہ ہوٹل کی بکنگ اور سفر کے مقصد کا ثبوت ہونا۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھکاریوں سمیت دیگر مشتبہ افراد کو مناسب دستاویزات اور معاون معلومات کے بغیر بیرون ملک سفر سے روک رہے ہیں اور ان کی نگرانی کر رہے ہیں، یہ اقدامات پاکستان کی وسیع حکمت عملی کا حصہ ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ مسافر اپنے سفر کے لیے قانونی طریقہ کار اپنائیں اور انسانی سمگلروں کے ذریعے ان کا استحصال نہ کیا جائے جو انہیں روزگار کے جائز مواقع کے بغیر ہی غیر ممالک بھیج دیتے ہیں، حکومت نے ہوائی اڈوں پر اضافی جانچ پڑتال کی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ سفر کرنے والے ہر شخص کے سفر کا واضح اور دستاویزی مقصد ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے متحدہ عرب امارات اور دیگر جی سی سی ممالک کا سفر کرنے والے کارکنوں کے تربیتی پروگراموں کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا، یہ پروگرام افراد کو بیرون ملک کامیاب ہونے کے لیے ضروری قواعد، ضوابط اور کام کی جگہ کے آداب کے لیے تیار کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ کارکنوں کو صحیح علم اور ہنر سے آراستہ کرکے حکومت کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ پاکستانی کسی بھی ثقافتی یا قانونی غلط فہمیوں سے گریز کرتے ہوئے بیرون ملک اپنے کردار کے لیے اچھی طرح سے تیار ہوں۔

جام کمال نے کہا کہ غیر ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی شہریوں کی فلاح و بہبود کے تحفظ اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ وہ بیرون ملک کام کے ماحول میں کامیابی سے ہم آہنگ ہو سکیں، ایک وسیع تر کوشش کے حصے کے طور پر مختصر مدت کے تربیتی پروگرام شروع کیے جا رہے ہیں، ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ ہمارے کارکنوں کو نا صرف ان کی ملازمتوں کے لیے درکار ہنر بلکہ ان ممالک کے آداب اور قانونی توقعات میں بھی تربیت دی جائے جہاں وہ جا رہے ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
27°C
Jhelum
clear sky
27° _ 27°
19%
5 m/s
پیر
26 °C
منگل
27 °C
بدھ
28 °C
جمعرات
29 °C
جمعہ
27 °C

تازہ ترین

پنڈدادنخان میں للِہ سرائے مارٹن روڈ پر مسافر وین گہری کھائی میں جا گری، 8 خواتین سمیت 12 افراد زخمی
15 نومبر, 2026
سوہاوہ: عوام کے انفرادی اور اجتماعی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رہے گا، بلال اظہر کیانی
15 نومبر, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا رورل ہیلتھ سینٹر دینہ کا رات گئے اچانک دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ لیا
15 نومبر, 2026
جہلم: ایل پی جی گیس کی قیمتیں بے قابو، سرکاری نرخ 3296 روپے جبکہ گھریلو سلنڈر6700 روپے تک فروخت ہونے لگا
15 نومبر, 2026
پنجاب کے اگلے وزیراعلیٰ کے لیے اسپیکر ملک احمد خان کا چانس ہے، فواد چوہدری
15 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ترکیہ کی ملٹی پل اور سنگل انٹری فیس کتنی ہے ؟

19 مئی, 2024

کینیڈا نے بنا دستاویزات کام کرنے والے غیرملکیوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا

14 ستمبر, 2024

عازمین حج کیلئے خوشخبری، پاسپورٹ کا اجرا شروع کردیا گیا

24 فروری, 2024

امارات میں ورک پرمٹ کے نئے قانون سے غیرملکی ملازمین کی زندگی مشکل ہوگئی

2 جولائی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں