Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں دوسری مرتبہ شامل ہونے والے پہلے پاکستانی طالب علم
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں دوسری مرتبہ شامل ہونے والے پہلے پاکستانی طالب علم

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
24 ستمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

اسپین کی قرطبہ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنے والے پاکستانی طالب علم نے مسلسل دوسری مرتبہ دنیا کے سرفہرست دو فیصد سائنس دانوں میں جگہ بنا کر نیا سنگ میل حاصل کرلیا اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بھی ہیں۔

انٹرویو میں شہزاد احمد ہرل نے بتایا کہ والدین کی دعاؤں کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی آف لاہور کے اساتذہ کی سرپرستی میں محنت کی اور اسی وجہ یہ اعزاز ملا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا خواب 2023 میں پورا ہوا تھا جب پہلی مرتبہ یہ ایوارڈ ملا تھا لیکن ابھی مزید کام کرنا ہے، 2015 بی ایس شروع کیا تھا اور 2017 میں کچھ منفرد کرنے کا سوچا اور اس وقت ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پر تجربہ کیا جو کامیاب ہوا، اس کے بعد ویسٹ دیکھنا شروع کیا تاکہ بہتری لائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بیٹریز کے میٹریل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں لوڈ شیڈنگ کے دوران سیلنگ فینز کے کیپسٹرز باربار تبدیل کرنے پڑتے تھے، اس سے میں نے نینو ٹیکنالوجی اپنانے کا آئیڈیا لیا جب اس کا معیار زیادہ اچھا تھا تو اس کو مزید وسعت دی۔

شہزاد احمد ہرل کا مختصر تعارف

فیصل آباد کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھنے والے شہزاد احمد ہرل پی ایچ ڈی کے دوران یہ اعزاز حاصل کرنے والے واحد پاکستانی اسکالر ہیں، اپنے کیریئر میں انہوں نے امپیکٹ فیکٹر ایک ہزار سے زائد کا ہدف حاصل کرنے والے 100 سے زائد سائنسی پرچے تحریر کرچکے ہیں۔

شہزاد احمد ہرل نے نینو ٹیکنالوجی کے میدان میں 9 سائنسی تحقیق پر مبنی کتابوں کی ادارت بھی کی۔

انہیں 2023 میں رائل سوسائٹی آف کیمسٹری کی رکنیت سے بھی نوازا گیا تھا، اس سے قبل 2021 میں انہوں نے سعودی کیمیکل سوسائٹی سے نوجوان سائنس دان کا ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا۔

مزید برآں شہزاد احمد ہرل نے قومی اور بین الاقوامی جامعات میں لیکچرز بھی دیے ہیں، ان ممالک میں پاکستان کے علاوہ، بھارت، انگلینڈ، کوریا، ملائیشیا، اسپین، فرانس اور اٹلی شامل ہیں، اس کے علاوہ فرانس اور اٹلی میں وزیٹنگ سائنس دان کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
30°C
Jhelum
light rain
30° _ 30°
68%
2 km/h
جمعرات
36 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
37 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پاکستان نژاد اویس حسین نے گلاسگو یونیورسٹی میں نیا ریکارڈ بنالیا

27 جون, 2024

دولت مشترکہ ممالک سے باہمی تعلقات کو مزید بہتر بنائیں گے، اسحاق ڈار

6 ستمبر, 2024

سعودی عرب میں قید 4 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک

28 اکتوبر, 2024

ترکیہ کے قریب کشتی حادثے میں پاکستانی شہری بیوی اور بچوں سمیت جاں بحق

31 مارچ, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں