برسلز: یورپی یونین بلجیم اور لکسمبرگ میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے یورپی یونین کی سیاسی اور سلامتی کمیٹی کی سربراہ ایمبیسڈر ڈیلفائن پرانک سے ملاقات کی۔
یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں فریقوں کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔
اس ملاقات میں فریقین نے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس کے علاوہ ملاقات میں دونوں خطوں میں دلچسپی اورجاری علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیالات کیا گیا اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے شراکت داری کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔


