Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: باہر تو خیر کیا ہی آنا ،وہ آپ کو پتہ ہے، فواد چوہدری کا جج احتساب عدالت سے مکالمہ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

باہر تو خیر کیا ہی آنا ،وہ آپ کو پتہ ہے، فواد چوہدری کا جج احتساب عدالت سے مکالمہ

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
3 اپریل, 2024
شیئر کریں
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری۔ فوٹو — فائل
شیئر کریں

جہلم تا للِہ دو رویہ سڑک منصوبے میں خوردبردکیس میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے فواد چوہدری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ مچلکے جمع کرائیں باہر آئیں۔فوادچوہدری نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ باہر تو خیر کیا ہی آنا ،وہ آپ کو پتہ ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے (للِہ) پنڈدادنخان تا جہلم ترقیاتی منصوبے میں مالی فراڈ سے متعلق کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے ضمانتی مچلکے جمع نہ ہوسکے، عدالت نے ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 اپریل تک توسیع کردی۔

جہلم اپڈیٹس کے مطابق مقدمے کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی، فواد چوہدری کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

جج ناصر جاوید نے فواد چوہدری سے استفسار کیا کہ ضمانت ہو گئی ہے آپ کی؟ سابق وزیر نے بتایا کہ جی ضمانت ہو گئی ہے۔

جج ناصر جاوید رانا نے مزید دریافت کیا کہ مچلکے جمع کروائے ہیں؟ کہاں ہائی کورٹ میں کروانے ہیں یا احتساب عدالت میں؟ فواد چوہدری نے جواب دیا کہ ابھی تک آرڈر کا انتظار ہے، تحریری آرڈر ملے گا تو ہی مچلکے جمع کروائیں گے۔

جج ناصر جاوید رانا نے مسکراتے ہوئے فواد چوہدری سے مکالمہ کیا کہ مچلکے جمع کروائیں اور باہر آئیں، سابق وزیر نے جواب دیا کہ باہر تو خیر کیا ہی آنا، وہ آپ کو پتا ہے۔

جج ناصر جاوید نے ریمارکس دیے کہ کیوں اور بھی کوئی کیس ہے جس میں ضمانت نہیں ہوئی؟ فواد چوہدری نے کہا کہ کیس بناتے کون سا وقت لگتا ہے؟

فواد چوہدری نے استدعا کی کہ ان کے وکیل قیصر امام کے آنے تک انتظار کر لیں جس پر عدالت نے سماعت میں وقفہ کردیا۔

وقفے کے بعد عدالت نے فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 اپریل تک توسیع کر دی۔

واضح رہے کہ 1 اپریل کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے جہلم پنڈ دادنخان پروجیکٹ میں خوردبُرد کے کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی اور ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔

18 مارچ کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے جہلم میں تعمیراتی منصوبوں میں خوردبُرد کے کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر قومی احتساب بیورو (نیب) کو نوٹس جاری کر کے آئندہ ہفتے تک جواب طلب کر لیا تھا۔

پسِ منظر

واضح رہے کہ 4 نومبر کو فواد چوہدری کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا تھا، سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری نے ’میڈیا‘ سے بات کرتے ہوئے گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔

5 نومبر کو سابق وفاقی وزیر کو ڈیوٹی مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا، فواد چوہدری کو ظہیر نامی شخص کی جانب سے درج ایف آئی آر میں گرفتار کیا گیا تھا، ایف آئی آر عدالت میں پڑھ کر سنائی گئی۔

10 دسمبر کو فواد چوہدری کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

11 دسمبر کو راولپنڈی کی اینٹی کرپشن عدالت نے 35 لاکھ روپے کے بدعنوانی کیس میں فواد چوہدری کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

15 دسمبر راولپنڈی کی اینٹی کرپشن عدالت نے 35 لاکھ روپے کے بدعنوانی کیس میں سابق وفاقی فواد چوہدری کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کردی تھی۔

16 دسمبر کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے جہلم پنڈدادنخان روڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جبکہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے وارنٹ تعمیل کروانے کی اجازت دے دی تھی۔

20 دسمبر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پنڈدادنخان، جہلم دو رویہ سڑک کی تعمیر، زمین کی خریداری میں خرد برد سے متعلق کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں نیب کی تحویل میں دے دیا تھا۔

بعدازاں 30 دسمبر کو عدالت نے پنڈدادنخان، جہلم دو رویہ سڑک کی تعمیر، زمین کی خریداری میں خرد برد سے متعلق کیس میں سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا تھا۔

5 جنوری کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جہلم کے تعمیراتی منصوبوں میں خورد برد کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا، اسی طرح 9 اور 12 جنوری کو بھی 3، 3 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا۔

18 جنوری کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پنڈ دادن خان تا جہلم ترقیاتی منصوبے میں مالی فراڈ سے متعلق کیس میں فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا اور ان کی بی کلاس کی سہولیات کی درخواست بھی منظور کر لی تھی۔

7 مارچ کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری سے جیل میں اہل خانہ کی ملاقات کے لیے جمعرات کا دن مختص کردیا تھا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
37°C
Jhelum
clear sky
37° _ 37°
38%
1 km/h
پیر
40 °C
منگل
42 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
35 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم: ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس، ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

6 مئی, 2026

نگران حکومت نے بجلی اور گیس کے نرخ بڑھا کر مہنگائی کا نیا طوفان برپا کر دیا

19 جنوری, 2024

جہلم میں جی ٹی روڈ پر کار اور کیری وین میں خوفناک تصادم، نومولود بچی سمیت 5 افراد زخمی

7 دسمبر, 2025

ستھرا پنجاب پروگرام؛ ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا مختلف علاقوں کا اچانک دورہ

9 اپریل, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں