لندن: سپرذہین ماہ نور چیمہ جی سی ایس ای میں34اے گریڈ حاصل کرکے28اے لیول پاس کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔
16سالہ ماہ نور کا آئی کیو البرٹ آئن سٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ کے آئی کیو 160 سے زیادہ 161ہے، وہ ستمبر سے اب تک 4اے لیول کرچکی ہیں اور 24جی سی ایس ای کرچکی ہیں، اس میں سے 10انہوں نے اسکول میں کیا انہوں نے 133میں 9اور ایک میں 8اسکور کیا جو 33اے اور ایک ڈبل اے کے برابر ہے۔
ماہ نور نے اپنی تعلیم کے حصول کیلئے آرام کے غیر روایتی اوقات مقرر کررکھے ہیں، ان کا کہناہے کہ وہ اسکول سے واپسی پر بہت تھک چکی ہوتی ہیں جس کی وجہ سے وہ 3گھنٹے سوتی ہیں اور شام 7بجے سوکر اٹھتی ہیں پھر وہ رات کو 2بجے سونے کیلئےلیتی ہیں، وہ اپنے دن کا آخری گھنٹہ پیانو پر گزارتی ہیں۔
سلاؤبرکس سے تعلق رکھنے والی ماہ نور چیمہ برطانیہ میں پیدا ہوئیں لیکن ان کی فیملی 2010میں پاکستان چلی گئی تھی جس کے بعد 2016میں وہ واپس برطانیہ آئیں۔
ان کی والدہ کا کہنا ہے کہ جب ماہ نور کی عمر ایک سال تھی، اس وقت میں نے محسوس کرلیا تھا کہ یہ لڑکی دوسروں سے مختلف ہے،ماہ نور نے چھ سال کی عمر میں ہیری پوٹر کی ساتوں کتابیں پڑھ لی تھیں اور 11سال کی عمر میں آکسفورڈ ڈکشنری حفظ کرلی تھی اس نے انگریزی زبان میں میرین سائنسی ماحولیاتی انتظام اور سوچنے کی صلاحیت میں اے لیول کئے ہیں وہ آکسفورڈ سے میڈیسن کی تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
ماہ نور کا کہنا ہے کہ وہ دوسرے لوگوں کے مقابلے میں زیادہ آسانی کے ساتھ اسکول کی تعلیم مکمل کرلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لانا چاہتی ہیں، مجھے چیلنج قبول کرنا اچھا لگتا ہے، ماہ نور کے2 چھوٹے بہن بھائی ہیں۔
ان کی چھوٹی بہن لیلہٰ کی عمر 14سال ہے جس نے ریاضی کا تعلیمی مقابلہ جیتا ہے۔ اس کا آئی کیو بھی 161ہے اورا س سے چھوٹا بھائی جبران ہے جس کی عمر 9سال ہے وہ گریڈ فور کا پیانو نواز ہے، ان کی والدہ اپنے بچوں کی کامیابی میں جینٹکس، سخت محنت اور مستقل مزاجی کو بنیاد تصور کرتی ہیں۔ 2009میں پاکستان کے علی معین نوازش نے ایک سال میں 23اے لیول کئے تھے۔