سوہاوہ: تھانہ سوہاوہ پولیس کی بڑی کارروائی، لڑائی جھگڑے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں تھانہ سوہاوہ پولیس نے ایس ایچ او سوہاوہ کی قیادت میں اہم کارروائی کرتے ہوئے لڑائی جھگڑا کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عصمت خان اور وحید شامل ہیں۔ دورانِ تفتیش ملزم وحید کے قبضے سے ایک 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن جبکہ ملزم عصمت خان سے ایک آہنی مکا برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ایس ایچ او سوہاوہ کا کہنا تھا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔


