Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: 56 سال کی قانونی جنگ کے بعد بہن نے بھائی کو سزائے موت سے بچالیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

56 سال کی قانونی جنگ کے بعد بہن نے بھائی کو سزائے موت سے بچالیا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
22 دسمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

56 سال سے زائد کی قانونی جنگ کے بعد بہن نے اپنے بھائی کو سزائے موت سے بچالیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جاپان کی عدالت نے گزشتہ ماہ دنیا کی سب طویل قید کاٹنے والے سزائے موت کے قیدی کو بے گناہ قرار دیکر رہا کردیا جس سے جاپان کی طویل ترین قانونی لڑائی کا خاتمہ ہوگیا۔

جاپان کے شہر ہماتسو سے تعلق رکھنے والے 81 سالہ ایوائو ہاکاماتا کو 1968 میں چار افراد کے قتل کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ایوواؤ ہاکاماتا کی 91 سالہ بہن ہیڈیکو ہاکاماتا نے اپنے بھائی کو بے گناہ ثابت کرنے کیلئے طویل قانونی جنگ لڑی اور اپنی نصف عمر اسی میں گزار دی، وہ اپنے بھائی کی جانب سے ایک قانونی معاون کے طور پر عدالت میں پیش ہوئیں۔

بہن نے بی بی سی سے گفتگو میں بتایا کہ جب ایوائو کو بتایا گیا کہ اسے بری کیا جارہا ہے تو اسے بلکل یقین نہیں آیا اور وہ خاموش رہا۔

واضح رہے کہ جاپان میں سزائے موت کے قیدیوں کو صرف چند گھنٹے پہلے ہی پھانسی کی اطلاع دی جاتی ہے اور قیدی ہر وقت یہی سمجھتے ہیں کہ آیا آج ان کا آخری دن ہوگا۔

انسانی حقوق کے ماہرین نے طویل عرصے سے اس طرح کے سلوک کو ظالمانہ اور غیر انسانی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس سے قیدیوں کو سنگین ذہنی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ایوائو ہاکاماتا نے اپنی نصف سے زیادہ زندگی پھانسی کے انتظار میں قید تنہائی میں گزاری باوجود اس کے کہ جرم کا ارتکاب انہوں نے نہیں کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ایواؤ جس پروسیسنگ پلانٹ پر کام کرتے تھے وہاں سے 30 جون 1966 کو انکے باس، اسکی بیوی اور دو نوعمر بچوں کی لاشیں ملی تھیں جنہیں چاقو مار کر قتل کیا گیا تھا۔

واقعے کے ایک سال دو ماہ بعد 1968 میں جائے وقوعہ کے قریب سے ایوائو ہاکاماتا کے کپڑے ملنے پر انہیں اس قتل میں ملوث قرار دے دیا گیا۔

حکام نے ایوائو ہاکاماتا پر چاروں افراد کے قتل، ان کے گھر کو آگ لگانے اور 200,000 ین کی نقدی چوری کرنے کا الزام لگایا، 1980 میں اسے موت کی سزا سنائی گئی۔

ایواوٗ ہاکاماتا نے 1981 میں دوبارہ مقدمے کی سماعت کی درخواست دائر کی جسے مسترد کر دیا گیا، 2008 میں انہوں نے دوسری بار درخواست دائر کی۔

شیزوکا ڈسٹرکٹ کورٹ نے 2014 میں ان کی دوبارہ سماعت کی درخواست منظور کرلی اور اسی سال ہاکاماتا کو رہا کر دیا گیا تاہم کیس کی دوبارہ سماعت 2023 میں شروع ہوئی۔

کیس کی دوبارہ سماعت کے بعد بلآخر گزشتہ ماہ ستمبر 2024 میں اس کیس کا فیصلہ سنادیا گیا، صدارتی جج کوشی کنی نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ لباس کو تفتیشی حکام نے پروسیس کیا اور وہاں چھپایا جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ثبوت من گھڑت تھے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
37°C
Jhelum
clear sky
37° _ 37°
38%
1 km/h
پیر
40 °C
منگل
42 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
35 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

گھر کے سابق مالک کی چھوڑی گئی اشیا، نئی شفٹ ہونے والی فیملی کے وارے نیارے

26 دسمبر, 2024

خاتون کے سر میں جوئیں رینگنے پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

5 اگست, 2024

دلہن نے دلہا سے چرس کی فرمائش کردی، پہلی رات کہرام مچ گیا

22 دسمبر, 2024

مصر کے چار ہزار سال پرانے پُراسرار فرعون کا مقبرہ دریافت

18 مارچ, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں