حلقہ این اے 60 جہلم ون سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بلال اظہر کیانی جیت گئے

دینہ: انتخابات 2024 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 کے تمام 386 پولنگ اسٹیشن کا مکمل نتیجہ آ گیا۔

جہلم اپڈیٹس کے مطابق جہلم کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 جہلم ون سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال اظہر کیانی 99948 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار حسن عدیل 90474 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، تحریک لبیک پاکستان کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار چوہدری زاہد اختر 24273 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button