Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: تمام صوبوں کی سطح پر اوورسیز ایڈوائزری کونسل کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا، بیرسٹر امجد ملک
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

تمام صوبوں کی سطح پر اوورسیز ایڈوائزری کونسل کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا، بیرسٹر امجد ملک

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
7 اپریل, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

مدینہ منورہ: پاکستان مسلم لیگ ن انٹرنیشنل آفیئرز کے سنئیر نائب صدر اور چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک کا کہنا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے لئے مسلم لیگ ن سولہ نکاتی ایجنڈا پیش کر چکی ہے جس پر عمل درآمد کرنے کے لئے اقدامات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے،تمام صوبوں کی سطح پر اوورسیز ایڈوائزری کونسل کا قیام جلد ہی عمل میں لایا جائے گا ۔

مدینہ منورہ میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد کی جانب سے منعقدہ تنظیمی اجلاس میں بیرسٹر امجد ملک مہمان خصوصی تھے جبکہ سعودی عرب کے مختلف ریجنز کے عہدیداروں سمیت مسلم لیگ ن جاپان کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر بیرسٹر امجد ملک کا کہنا تھا کہ ایوانوں میں اوورسیز پاکستانیوں کی نمائندگی سمیت دیار غیر میں مقیم ہم وطنوں کی جائیدادوں پر قبضے کے کیسز کو نپٹانے کے لئے خصوصی عدالتوں کے قیام سمیت دیگر امور پر کام کا آغاز ہوچکا ہے۔

مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی مسلم لیگ ن کا ہراول دستہ ہیں اور میاں نوازشریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور توقع کر رہے ہیں کہ سمندر پار پاکستانیوں کو بیرون ممالک درپیش مسائل کے علاوہ اندرون ملک مسائل کے حل کے لئے بہتر طور پر اقدامات کیے جائیں گے تاکہ ملکی زرمبادلہ میں سب سے اہم اور نمایاں کردار ادا کرنے والے لاکھوں پاکستانیوں کو بہتر طور پر ریلیف مل سکے۔

اجلاس سے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سنئیر نائب صدر محمود الحق ڈوگر، صدر ریاض ریجن عدنان اقبال بٹ، مسعود پوری، چوہدری سجاد علی ، ملک یونس سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا اور بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی بہتری کے لئے تجاویز پیش کیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
22°C
Jhelum
clear sky
22° _ 22°
69%
3 km/h
بدھ
32 °C
جمعرات
33 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
33 °C
اتوار
32 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: ڈومیلی میں ضمانت دینے کی رنجش پر بااثر شخص نے میاں بیوی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
13 اکتوبر, 2026
جہلم میں مرغی کے گوشت کی من مانے نرخوں پر فروخت، کم وزن اور صفائی کے ناقص انتظامات پر شہری پریشان
13 اکتوبر, 2026
ضلع جہلم میں صفائی ستھرائی کا نظام مزید منظم اور موثر بنانے کے لیے اقدامات پر غور
13 اکتوبر, 2026
سوہاوہ کی حدود میں پاکستان پوسٹ کے 16 برانچ پوسٹ آفس بند، سابقہ 45 ماہ کے اعزازیہ معاوضے تاحال واجب الادا
13 اکتوبر, 2026
جہلم میں مبینہ غیر مستند کلینکس کی موجودگی پر تشویش، انسداد اتائیت مہم پر سوالات
13 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پاکستان قونصلیٹ برمنگھم میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کا اجرأ دوبارہ شروع

26 جنوری, 2024

نجی شعبہ، پاکستان اور یواے ای کے درمیان سرمایہ کاری کے اقدامات کو آگے بڑھانےمیں اہم کردار ادا کررہا ہے، جام کمال خان

12 جنوری, 2025

برطانوی معاشرے میں اسلامو فوبیا بڑھتا جارہا ہے، حمزہ یوسف

10 فروری, 2024

چوہدری شہباز حسین کی جانب سے اسلامی تعاون تنظیم اور قونصل خانہ کے افسران کے اعزاز میں عشائیہ

10 اکتوبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں