Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں زلزلے کے شدید جھٹکے، پنڈدادنخان میں مکانات گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ سے 12 سالہ لڑکا جاں بحق، 11 افراد زخمی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں زلزلے کے شدید جھٹکے، پنڈدادنخان میں مکانات گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ سے 12 سالہ لڑکا جاں بحق، 11 افراد زخمی

عامر کیانیمحمد وسیمویب ڈیسک
عامر کیانی
محمد وسیم
ویب ڈیسک
26 مئی, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم/پنڈدادنخان: ضلع جہلم میں زلزلے کے شدید جھٹکے، پنڈدادنخان کے علاقے جلالپور شریف میں مکانات گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ سے 12 سالہ لڑکا جاں بحق اور، بچی اور خواتین سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پنڈدادنخان کے علاقے جلالپور شریف میں لینڈ سلائیڈنگ اور مکانات گرنے کے افسوسناک واقعات میں 12 سالہ لڑکا جاں بحق اور بچی و خواتین سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے۔

ڈی ایس پی پنڈدادنخان میاں عبدالجبار کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں ایک 12 سالہ لڑکا جاں بحق ہوا جبکہ 11 افراد زخمی ہیں، جن میں سے تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں منڈی بہاؤالدین ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق جلالپور شریف میں زلزلے کے باعث ایک مکان کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں 12 سالہ عمر ولد میر سلطان ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گیا۔

حادثے میں ایک بچی اور تین خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر رورل ہیلتھ سینٹر (RHC) جلالپور شریف منتقل کیا گیا جبکہ بعض زخمیوں کو مزید علاج کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم اور منڈی بہاؤالدین منتقل کیا جا رہا ہے۔

ڈی ایس پی میاں عبدالجبار کے مطابق اب تک 8 زخمیوں کو آر ایچ سی جلالپور شریف منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ مزید تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زلزلے کے باعث جلالپور شریف اور گردونواح میں متعدد مکانات اور دکانوں کو نقصان پہنچا جبکہ کئی عمارتوں کے منہدم ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ زلزلے سے تھانہ جلالپور شریف کی عمارت کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں، ضلعی انتظامیہ اور مقامی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ متاثرہ مکانات کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز ساؤتھ ویسٹ جہلم 58 کلومیٹر تھا۔ شدید جھٹکوں کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر محفوظ عمارتوں سے دور رہنے کی اپیل کی ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
broken clouds
31° _ 31°
12%
4 km/h
بدھ
45 °C
جمعرات
46 °C
جمعہ
43 °C
ہفتہ
39 °C
اتوار
32 °C

تازہ ترین

بجلی کے بلز پر کیو آر کوڈ کے ذریعے سبسڈی کیسے حاصل کریں؟ طریقہ جانیے!
25 مئی, 2026
دینہ: موٹر سائیکل چوری اور دیگر وارداتوں میں ملوث “اکرو گینگ” کے 2 ملزمان گرفتار
25 مئی, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندیاں، غیر قانونی مقیم افغان شہری گرفتار
25 مئی, 2026
عید الاضحیٰ؛ ڈپٹی کمشنر جہلم کا مویشی منڈی کا دورہ، انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
25 مئی, 2026
جہلم میں بجلی چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار
25 مئی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سی سی ڈی کا پنجاب میں بھرپور ایکشن، جرائم پیشہ عناصر مساجد میں حلف اُٹھانے لگے

11 جولائی, 2025

جہلم میں جگہ جگہ ناقص غیر معیاری اور مضر صحت مشروبات، فالودہ، قلفیوں کی فروخت، شہری بیمار ہونے لگے

1 جون, 2024

ہونڈا سی ڈی 70کی تازہ ترین قیمت

9 نومبر, 2024

جہلم میں ’’روشن پنجاب‘‘ ویژن کے تحت اہم شاہراہیں اور چوراہے رنگین لائٹس سے منور

15 جنوری, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں