Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم پولیس کی ماہ جنوری میں شاندار کارکردگی، 12 گینگ گرفتار، لاکھوں روپے کا مسروقہ مال برآمد
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم پولیس کی ماہ جنوری میں شاندار کارکردگی، 12 گینگ گرفتار، لاکھوں روپے کا مسروقہ مال برآمد

عامر کیانی
عامر کیانی
5 فروری, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم پولیس نے ماہ جنوری کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی قیادت میں ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے، اغوا، قتل، چوری، ڈکیتی اور منشیات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے گئے۔ پولیس کی جانب سے مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 65 لاکھ 24 ہزار 100 روپے کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا، جبکہ 12 جرائم پیشہ گروہوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔

گزشتہ ماہ ڈکیتی معہ قتل کا ایک مقدمہ درج کیا گیا، جس میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اسی طرح، زیادتی کے تین مقدمات درج کیے گئے، جن میں سے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ گینگ ریپ کے دو مقدمات میں تین ملزمان قانون کی گرفت میں آئے۔

جہلم پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 112 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا، جن میں کیٹگری "اے” کے 18 اور کیٹگری "بی” کے 64 ملزمان شامل ہیں، جبکہ 30 عدالتی مفرور بھی پکڑے گئے۔

پولیس کی بروقت کارروائیوں کے نتیجے میں ضلع بھر میں متعدد سنگین جرائم کا سدباب ممکن ہوا۔ جرائم برخلاف پراپرٹی کی مد میں 12 گینگ ٹریس کیے گئے اور 34 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ان ملزمان سے برآمد شدہ سامان میں 14 موٹر سائیکلیں، 6 پسٹل اور بھاری مقدار میں ایمونیشن شامل ہے، جبکہ مجموعی طور پر 65 لاکھ 24 ہزار 100 روپے کی برآمدگی عمل میں لائی گئی۔

منشیات کے خلاف بھی جہلم پولیس نے بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 49 مقدمات درج کیے اور 50 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ان کے قبضے سے 23 کلو 409 گرام چرس، 5 کلو 830 گرام ہیروئن، 7 کلو 300 گرام آئس اور 407 بوتلیں شراب برآمد کی گئیں۔

غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے دوران 31 مقدمات درج کر کے 32 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے ان سے 36 پسٹل، ایک کلاشنکوف، 6 گنز/رائفلیں اور بھاری مقدار میں گولیاں برآمد کیں۔

پتنگ بازی کے خلاف مہم میں بھی جہلم پولیس نے کارروائیاں تیز کر دیں، جس کے دوران 5 مقدمات درج کیے گئے اور 5 ملزمان کو گرفتار کر کے 306 پتنگیں اور 18 ڈوریں قبضے میں لے لی گئیں۔ ماہ جنوری میں شہریوں کی سہولت کے لیے قائم خدمت مراکز سے 4621 افراد نے مختلف خدمات حاصل کیں، جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 5548 چالان کیے گئے اور 75 لاکھ 35 ہزار 400 روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے عوامی مسائل کے حل کے لیے خصوصی اقدامات کیے اور ضلع بھر میں مختلف تھانوں اور دفاتر میں 37 کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں کی شکایات سنی گئیں اور فوری احکامات جاری کیے گئے۔

ڈی پی او جہلم نے کہا کہ پولیس جرائم کے خاتمے، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور انصاف کی بروقت فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ عوامی تعاون کے بغیر جرائم کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں، اس لیے شہری بھی اپنی ذمہ داری نبھائیں اور مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
36°C
Jhelum
clear sky
36° _ 36°
29%
1 km/h
اتوار
34 °C
پیر
36 °C
منگل
38 °C
بدھ
36 °C
جمعرات
37 °C

تازہ ترین

جہلم میں ریلوے کی اربوں روپے مالیت کی اراضی پر مبینہ قبضوں کا انکشاف، سینکڑوں کنال تاحال واگزار نہ ہوسکی
3 اکتوبر, 2026
جہلم میں خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار
3 اکتوبر, 2026
جہلم: 8 اکتوبر 2005ء کا زلزلہ ہماری تاریخ کا ناقابل فراموش سانحہ ہے، سید خلیل حسین کاظمی
3 اکتوبر, 2026
ریسکیو 1122 جہلم کی کارکردگی رپورٹ جاری، ستمبر میں 3173 افراد کو ریسکیو کیا
3 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے، ڈی پی او شفیق احمد چوہدری
3 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

عیدالاضحی؛ جہلم کی عارضی مویشی منڈی ویران، خریدار نہ ہونے سے بیوپاری پریشان

28 مئی, 2025

سولر پینلز اور بیٹریوں کی قیمتوں میں ’ریکارڈ‘ کمی، مارکیٹ کب تک ڈاؤن رہے گی؟

22 نومبر, 2024

پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے حق میں ریلی

25 اکتوبر, 2023

ضلع جہلم سے تاوان کی غرض سے اغواء ہونے والا مغوی باڑہ سے بازیاب

25 جولائی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں