شہداء پولیس کی لازوال قربانیوں کا قرض ہم کبھی نہیں اتار سکتے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

جہلم: شہید کانسٹیبل محمد صدیق کی بیسویں برسی، شہید کی لحد پر جہلم پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر ڈی ایس پی سوہاوہ رفاقت علی اور دیگر پولیس افسران نے شہید کی لحد پر پھول چڑھائے اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

شہید کانسٹیبل محمد صدیق20 سال قبل دہشت گردوں کے بم حملے میں صدر پاکستان کو بچاتے ہوئے شہید ہو گئے تھے۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہداء پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جن کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، شہداء پولیس ہمارے محسن ہیں جو بہادری اور شجاعت کی داستانیں رقم کرتے ہوئے ہمیشہ کے لیے امر ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ شہداء پولیس کی لازوال قربانیوں کا قرض ہم کبھی نہیں اتار سکتے، شہداء کی فیملیز اور بچے مجھے اپنی فیملی اور بچوں کی طرح عزیز ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button