Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: یوم تشکر؛ پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے میرپور سے منگلا کینٹ تک عظیم الشان ریلی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

یوم تشکر؛ پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے میرپور سے منگلا کینٹ تک عظیم الشان ریلی

عامر کیانی
عامر کیانی
17 مئی, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

منگلا: ضلع انتظامیہ میرپور کی جانب سے یومِ تشکر کے موقع پر پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے میرپور سے منگلا کینٹ تک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

اس قومی جذبے سے لبریز ریلی میں ہزاروں افراد نے اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سمیت بھرپور شرکت کی۔

ریلی میں میرپور کے اعلیٰ سرکاری افسران، سیاسی و سماجی رہنماؤں، تاجر برادری، طلبہ اور عام شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے پاک فوج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور "پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگا کر اپنے جذبات کا بھرپور اظہار کیا۔

منگلا کینٹ پہنچنے پر پاک فوج کے افسران نے ریلی کے شرکاء کا پرتپاک استقبال کیا۔ افسران نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ان کی شرکت کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی صرف پاک فوج کی نہیں بلکہ پوری قوم کی ہے۔ عوام کا اعتماد اور تعاون ہی اصل طاقت ہے جو دفاعِ وطن کو ناقابل تسخیر بناتا ہے۔

اس موقع پر برگیڈیئر احمد مدنی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "بزدل دشمن نے رات کے اندھیرے میں بزدلانہ کارروائی کرنے کی کوشش کی، لیکن ہم نے اس کے دانت کھٹے کر دیے۔ افواجِ پاکستان اور عوام نے ایک ٹیم کی طرح دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہمیں کامیابی حاصل ہوئی۔ پاکستان ہمیشہ زندہ و تابندہ رہے گا۔”

ریلی کا مقصد وطنِ عزیز کی سلامتی کے محافظوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا، جسے عوام نے پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
few clouds
29° _ 29°
43%
1 km/h
جمعرات
29 °C
جمعہ
30 °C
ہفتہ
32 °C
اتوار
34 °C
پیر
34 °C

تازہ ترین

جہلم میں سنگھوئی کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم، 2 نوجوان جاں بحق،16 سالہ لڑکا زخمی
14 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی میں ضمانت دینے کی رنجش پر بااثر شخص نے میاں بیوی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
13 اکتوبر, 2026
جہلم میں مرغی کے گوشت کی من مانے نرخوں پر فروخت، کم وزن اور صفائی کے ناقص انتظامات پر شہری پریشان
13 اکتوبر, 2026
ضلع جہلم میں صفائی ستھرائی کا نظام مزید منظم اور موثر بنانے کے لیے اقدامات پر غور
13 اکتوبر, 2026
سوہاوہ کی حدود میں پاکستان پوسٹ کے 16 برانچ پوسٹ آفس بند، سابقہ 45 ماہ کے اعزازیہ معاوضے تاحال واجب الادا
13 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں بوگس کال اور جسم فروشی کے دھندے میں ملوث خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار

12 فروری, 2025

پنجاب میں صارف عدالتیں ختم کیس سیشن کورٹس کو منتقل کرنے کا حکم

3 اگست, 2025

مقدمات اور جیلوں کی دھمکیاں ہماری جیت کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتیں، راجہ اویس خالد

24 جنوری, 2024

پنڈدادنخان کا علاقہ دیوان پور گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا، فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

20 دسمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں