Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: مہنگائی کی ستائے عوام کیلئے پریشانیاں مزید بڑھنے لگیں، مرغی کا گوشت دوبارہ 4 سنچریاں عبور کر گیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

مہنگائی کی ستائے عوام کیلئے پریشانیاں مزید بڑھنے لگیں، مرغی کا گوشت دوبارہ 4 سنچریاں عبور کر گیا

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
29 مئی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: مہنگائی کی ستائے عوام کے لئے پریشانیاں مزید بڑھنے لگیں، مرغی کا گوشت ایک مرتبہ پھر 4سنچریاں عبور کر گیا۔سستی پروٹین غریب عوام کی پہنچ سے ایک بار پھر کوسوں میل دور، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس غائب، چیک اینڈ بیلنس کا نظام مفلوج، شہری سراپا احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق روزمرہ کی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ روزانہ کا معمول بن چکا ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر غریب صارفین سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔اگر ہم مرغی کے گوشت کی قیمت کی بات کریں تو مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر غیر معمولی اضافہ کردیا گیا ہے جس کیوجہ سے صارفین کے اوسان خطا ہو گئے ہیں۔

مرغی کا گوشت جو کہ گزشتہ ہفتے 350 تا 380 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہورہا تھا اچانک مرغی فروشوں نے قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کرتے ہوئے 4 سو50 روپے میں ساڑھے 7 سو گرام فروخت کرنا شروع کر دیا ہے جو کہ غریب پسے ہوئے طبقے کے ساتھ ظلم و ناانصافی کے مترادف ہے۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم سمجھ رہے تھے کہ عید الضحیٰ کی آمد کے باعث مرغی کے گوشت کی قیمت مزید کم ہونگی ، پچھلے ہفتے قیمتوں میں کمی کیوجہ سے عوام نے مرغی کے گوشت کا استعمال کرنا شروع کررکھا تھا۔مرغی کے گوشت کی طلب کو بھانپتے ہوئے مرغی فروش مافیا نے گوشت کی قیمت کو اچانک بڑھا دیا ہے جو کہ عوام کے ساتھ سراسرزیادتی کے مترادف ہے ۔

عوامی وسماجی حلقوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے چیک اینڈ بیلنس کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے دکانداروں کو صارفین کی چمڑیاں ادھیڑنے کی انتظامیہ نے کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔

شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ،چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان ، کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع جہلم میں نافذ جنگل کے قانون کے خاتمے کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک کیا جائے تاکہ ضلع بھر میں قائم ہونے والی خود ساختہ مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
34°C
Jhelum
scattered clouds
34° _ 34°
55%
3 km/h
بدھ
40 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
30 °C
ہفتہ
35 °C
اتوار
29 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری، یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں کا عمل شروع

24 اپریل, 2026

ضلع جہلم کے سکولوں سے متعلق اہم ہدایات جاری

13 اکتوبر, 2023

خود ساختہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، ڈپٹی کمشنر جہلم

23 اکتوبر, 2023

جہلم: مستقبل کے معماروں کی زندگیاں خطرے سے دوچار

31 جنوری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں