Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پنڈدادنخان: مسلح ڈاکوؤں کا جلالپور شریف میں دھاوا، خاتون سے مبینہ بدسلوکی، دو دکانیں اور ایک ڈیرہ لوٹ لیا گیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پنڈدادنخان: مسلح ڈاکوؤں کا جلالپور شریف میں دھاوا، خاتون سے مبینہ بدسلوکی، دو دکانیں اور ایک ڈیرہ لوٹ لیا گیا

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
10 جون, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

پنڈدادنخان کے تھانہ جلالپور شریف کی حدود میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ پولیس حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

گزشتہ رات تھانہ جلالپور شریف کے مختلف علاقوں میں دو دکانوں اور ایک ڈیرے پر مبینہ مسلح ڈکیتی کی وارداتیں پیش آئیں جبکہ ایک خاتون کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کے واقعے نے اہلِ علاقہ میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کر دی ہے۔

مقامی ذرائع اور شہریوں کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران تھانہ جلال پور شریف کی حدود میں پانچ سے زائد سنگین جرائم کی وارداتیں رپورٹ ہو چکی ہیں، تاہم تاحال کسی بھی واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی، جس کے باعث عوام میں تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ چوری، ڈکیتی، ہوائی فائرنگ اور دیگر جرائم کے واقعات میں اضافے سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور فوری کارروائی کی جائے تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بعض شہریوں نے الزام عائد کیا کہ متاثرین کو انصاف کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کے باعث عوام کا اعتماد متاثر ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جرائم کی روک تھام اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید مؤثر حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

اہلِ علاقہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ جلال پور شریف کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے، جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا نوٹس لیا جائے اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں محض یقین دہانیوں کے بجائے مؤثر اور نتیجہ خیز اقدامات درکار ہیں تاکہ وہ خود کو اور اپنے اہلِ خانہ کو محفوظ محسوس کر سکیں اور علاقے میں امن و سکون کی فضا بحال ہو سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
22°C
Jhelum
clear sky
22° _ 22°
69%
3 km/h
بدھ
32 °C
جمعرات
33 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
33 °C
اتوار
32 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: ڈومیلی میں ضمانت دینے کی رنجش پر بااثر شخص نے میاں بیوی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
13 اکتوبر, 2026
جہلم میں مرغی کے گوشت کی من مانے نرخوں پر فروخت، کم وزن اور صفائی کے ناقص انتظامات پر شہری پریشان
13 اکتوبر, 2026
ضلع جہلم میں صفائی ستھرائی کا نظام مزید منظم اور موثر بنانے کے لیے اقدامات پر غور
13 اکتوبر, 2026
سوہاوہ کی حدود میں پاکستان پوسٹ کے 16 برانچ پوسٹ آفس بند، سابقہ 45 ماہ کے اعزازیہ معاوضے تاحال واجب الادا
13 اکتوبر, 2026
جہلم میں مبینہ غیر مستند کلینکس کی موجودگی پر تشویش، انسداد اتائیت مہم پر سوالات
13 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

توبہ سے مراد یہ ہے کہ جس عمل سے توبہ کی ہے دوبارہ وہ عمل نہ کیاجا ئے، امیر عبدالقدیر اعوان

19 ستمبر, 2025

میڈیا کا درست اور ذمہ دارانہ کردار ملکی ترقی کی ضمانت ہے۔ مہر محمد الیاس، الیاس صادق وٹو

4 مارچ, 2025

پنجاب میں کم آمدنی والوں کیلئے گھروں کی راہ ہموار، قانون سازی شروع

29 جولائی, 2025

نئے سال پر ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی

31 دسمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں