جہلم: معروف سماجی و سیاسی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر عالمی دنیا کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، ریاست پاکستان فلسطینیوں کی نسل کشی اور کشت و خون سے بچانے کیلئے اپنا بھر پور کلیدی کردار ادا کرے، اقوام متحدہ مسلمانوں کی بجائے یہودیوں کا سہولت کا رادارہ ثابت ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ کے اوراق پلٹیں تو معلوم ہوگا کہ اقوام متحدہ کی اب تک کی قراردادوں کا فائدہ صرف صیہونیوں ، یہودیوں اور ہندوں کو پہنچا ہے، فلسطینیوں اور کشمیریوں کیلئے اقوام متحدہ اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کیلئے کبھی تیار نہیں ہوا۔
سید خلیل حسین کاظمی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے قیام سے اب تک اس عمارت میں مسلمانوں کے مفادات کو نقصان پہنچ رہا ہے، ہم پچھلی کئی دہائیوں سے معتوب فلسطینیوں اور مغلوب کشمیریوں کے جنازے دیکھ رہے ہیں۔