جہلم: دفتر محتسب پنجاب کی ہدایت پر صوبے کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے96 درخواست گزاروں کو مجموعی طور پر 1 کروڑ 91 لاکھ روپے سے زائد کے زیرالتوا واجبات کی ادائیگی کر دی گئی ہے۔
چار درخواست گزاران کو ماہانہ مالی امداد کی مد میں56 لاکھ روپے ادا کئے گئے۔18 درخواست گزاران کو ڈیتھ گرانٹ اور میرج گرانٹ کی مد میں 40 لاکھ 51 ہزار روپے فراہم کئے گئے۔ اسی طرح 12درخواست گزاران کو لیو انکیشمنٹ اور پنشن بقایاجات کی مد میں67 لاکھ روپے ادا کئے گئے۔
دریں اثنا62 درخواست گزاران کو زیر التوا تعلیمی وظائف کی مد میں28 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی۔ ان شکایت کنندگان نے دفتر محتسب پنجاب میں واجبات کی ادائیگی میں تاخیر کی شکایات درج کرائی تھیں،جس پر کارروائی کرتے ہوئے شکایات کا ازالہ کیا گیاہے۔
درخواست گزاروں نے شکایات کے فوری حل پر دفتر محتسب پنجاب کا شکریہ ادا کیا ہے۔


