جہلم: عدالت نے منشیات کے مقدمہ نمبر 659/23 بجرم CNSA 9(1) 3C تھانہ کالا گجراں کا فیصلہ سنا دیا، جس میں مجرم نجم الدین کو منشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کرنے پر 09 سال قید اور 01 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
مجرم نجم الدین کو سال 2023 میں منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جہلم پولیس نے مؤثر تحقیقاتی کارروائی کے دوران مجرم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا۔ پولیس نے مقدمہ کی مؤثر پیروی کی جس کے باعث عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور ان کے خاتمے کے لیے بھرپور آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے اس موقع پر انوسٹیگیشن اور لیگل ٹیموں کی محنت کو سراہتے ہوئے شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔


