Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • صحت
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: مالدیپ: نو منتخب صدر ڈاکٹر محمد معیزو کا بھارتی فوج کو ملک سے نکال باہر کرنے کا عندیہ
شیئر
Font ResizerAa
Font ResizerAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

مالدیپ: نو منتخب صدر ڈاکٹر محمد معیزو کا بھارتی فوج کو ملک سے نکال باہر کرنے کا عندیہ

ویب ڈیسک
وقت اشاعت: 23 اکتوبر, 2023
ویب ڈیسک
شیئر
شیئر

مالدیپ کے نو منتخب صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے ’انڈیا آؤٹ‘ کو عملی جامہ پہنانے کا اشارہ دے دیا ہے۔

گزشتہ ماہ مالدیپ کے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے ڈاکٹر محمد معیزو نے غیر ملکی خبر رساں ادارے بی بی سی نیوز سے انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم مالدیپ کی سرزمین پر کسی غیر ملکی فوجی کو دیکھنا نہیں چاہتے۔

میں نے مالدیپ کے لوگوں سے یہ وعدہ کیا تھا اور میں پہلے دن سے اپنے وعدے پر پورا اتروں گا‘۔’

مواد
ڈاکٹر محمد معیزو کی جیت سے بھارت کو دھچکا کیوں لگا؟ابراہیم صالح کا مؤقف کیا ہے؟ڈاکٹر محمد معیزو چین سے قریبی تعلقات کے حامیبھارتی فوج کو مالدیپ سے نکالنے پر کیا ہو سکتا ہے؟

صدر ’ڈاکٹر محمد معیزو نے کہا کہ انہوں نے اپنی جیت کے چند دن بعد بھارتی سفیر سے ملاقات کی اور ان سے واضح طور پر کہا کہ یہاں پر کسی ایک بھی بھارتی فوجی کو نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ’بھارتی فوجیوں کی موجودگی مالدیپ کو خطرے میں ڈال سکتی ہے، خاص طور پر جب ہندوستان اور چین کے درمیان ان کی

ہمالیائی سرحد پر کشیدگی بڑھ رہی ہے، مالدیپ اس کشمکش میں الجھنے کے لیے بہت چھوٹا ہے، ہم اس میں نہیں الجھیں گے۔’

ڈاکٹر محمد معیزو کی جیت سے بھارت کو دھچکا کیوں لگا؟

مالدیپ طویل عرصے سے بھارت کے زیر اثر رہا ہے۔ مالدیپ کے نو منتخب صدر ڈاکٹر محمد معیزو کے مطالبے سے مالدیپ اور بھارت کے درمیان سفارتی تناؤ پیدا ہونے کا امکان ہے۔

جب ڈاکٹر محمد معیزو نے مالدیپ کے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تو ان کی جیت کو بھارت کے لیے ایک دھچکے کے طور پر دیکھا گیا، اس لحاظ سے کہ مالدیپ کے موجودہ صدر ابراہیم محمد صالح نے 2018 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے بھارت نواز پالیسی اپنا رکھی تھی اور اپنے ملک کو بھارت کے قریب کر دیا تھا۔

نو منتخب صدر ڈاکٹر محمد معیزو اور ان کی اتحادی جماعتیں سابق صدر ابراہیم صالح کی بھارت نواز پالیسی کو مالدیپ کی خود مختاری اور سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتی آئی ہیں۔

بھارت نے مالدیپ کو 22 بلین ڈالر کی ترقیاتی امداد فراہم کی تھی کیوں کہ وہ مالدیپ کے چین کے قریب جزائر پر قدم جمانا چاہتا ہے، اس تناظر میں بھارتی فوجوں کو مالدیپ سے نکلنے پر مجبور کیا گیا تو یہ دہلی کے لیے ایک دھچکا ہوگا۔

ماضی میں دہلی نے مالدیپ کو جو ‘تحفے’ دیے تھے ( 2010 اور 2013 میں دو ہیلی کاپٹر اور 2020 میں ایک چھوٹا طیارہ) نے ‘انڈیا آؤٹ’ مہم کو زبردست فروغ دیا ہے۔ کیوں کہ بھارت نے یہ تحفے دیتے وقت کہا تھا کہا کہ جہاز اور ہیلی کاپٹر کو تلاش اور بچاؤ مشن آبی انخلا کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

لیکن 2021 میں مالدیپ کی افواج کی طرف سے کہا گیا کہ تقریباً 75 ہندوستانی فوجی بھارتی طیاروں کو چلانے اور ان کی دیکھ بھال کے لیے ملک میں مقیم ہیں، اس عمل نے مالدیپ کے اندر بھارت مخالف شکوک اور غصے کو ہوا دی کیونکہ بہت سے لوگوں نے محسوس کیا کہ بھارت نے اس طیارے کے ذریعے اپنے فوجی مالدیپ میں خفیہ طور پر اتارے ہیں اور مزید اتار رہا ہے۔

ابراہیم صالح کا مؤقف کیا ہے؟

صدارتی انتخابات سے قبل بی بی سی سے بات کرتے ہوئے موجودہ صدر مسٹر صالح نے کہا تھا کہ ’ہندوستانی فوجیوں کی مالدیپ میں موجودگی کے خدشات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے۔

ابراہیم صالح کے برعکس نو منتخب صدر ڈاکٹر محمد معیزو کا مؤقف ہے کہ وہ مالدیپ کے بھارت سے ان تمام معاہدوں کا جائزہ لینا چاہتے ہیں، کیوں کہ انہیں معلوم نہیں کہ ان معاہدوں میں کیا ہے۔

ڈاکٹر محمد معیزو چین سے قریبی تعلقات کے حامی

ڈاکٹر محمد معیزو بھارت کے بجائے چین کے ساتھ قریبی تعلقات کے حامی ہیں۔ چین نے انفراسٹرکچر اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے قرضوں اور گرانٹس کی صورت میں مالدیپ میں سیکڑوں ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

ڈاکٹر محمد معیزو کی جیت کے بعد چین نے ان کو مبارک باد دی۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ وہ مالدیپ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور روایتی دوستی کو آگے بڑھانے اور عملی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے نو منتخب صدر معیزو کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ڈاکٹر محمد معیزو کا مؤقف ہے کہ چین کی سرمایہ کاری نے مالے شہر کو تبدیل کیا ہے اور وہاں کے رہائشیوں کو فائدہ پہنچایا۔

’جب ہندوستان اور مغربی قرض دہندگان انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کی وجہ سے یامین (مالدیپ کے سابق صدر عبداللہ یامین فاتح) کی انتظامیہ کو قرض دینے کے لیے تیار نہیں تھے، یامین جو اس وقت بدعنوانی کے الزام میں 11 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، نے بیجنگ کا رخ کیا جس نے اسے بغیر کسی شرط کے رقم کی پیشکش کی۔‘

عبداللہ یامین فاتح نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو میں شمولیت اختیار کی، جس کا مقصد چین اور باقی دنیا کے درمیان سڑک، ریل اور سمندری روابط استوار کرنا ہے۔

ڈاکٹر محمد معیزو کے بارے میں تاثر ہے کہ وہ سابق صدر عبداللہ یامین فاتح ہی کے ایجنڈے کو لے کر چل رہے ہیں۔ انتخاب جیتنے کے فوراً بعد ڈاکٹر محمد معیزو نے موجودہ انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ عبداللہ یامین کو جیل سے نکالے اور ان کے گھر میں نظر بند کرے۔

بھارتی فوج کو مالدیپ سے نکالنے پر کیا ہو سکتا ہے؟

مالدیپ کے نو منتخب صدر ڈاکٹر محمد معیزو ملک کے خارجی امور میں نئی راہوں پر گامزن ہیں اور اپنے ملک سے بھارتی افواج کو نکالنا چاہتے ہیں جس سے دونوں ممالک میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے، اس بنیاد پرچین اور بھارت کے درمیان بھی تلخی بڑھ سکتی ہے۔

ڈاکٹر محمد معیزو کو تاحال اندرونی طور پر زیادہ مزاحمت کا سامنا نہیں ہے، وہ مالدیپ کو بھارتی اثر و رسوخ سے نکالنے کے لیے پرعزم نظر آتے ہیں لیکن بھارت کو اپنے فوجی واپس بلانے کے لیے راضی کرنا ان کے لیے پہلا بڑا چیلنج ہو سکتا ہے۔

   
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
اس آرٹیکل کو شیئر کریں
Facebook Twitter Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram Copy Link
تبصرہ کریں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

Facebook Like
Twitter Follow
Pinterest Pin
Instagram Follow
Youtube Subscribe
Tiktok Follow

تازہ ترین

پنڈدادنخان میں 2 مزدور بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق
1 دسمبر, 2023
ضلع جہلم میں مہنگائی نے غریب متوسط طبقے کے افراد کا جینا محال کر دیا
1 دسمبر, 2023
جہلم: گورنمنٹ کالجز و سکولز میں کلریکل سٹاف اور ٹیچرز کی کمی، خالی آسامیوں پر تعیناتیاں التوا کا شکار
1 دسمبر, 2023
للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے منصوبہ؛ فیصل چوہدری کا علمائے کرام کے اعلامیے کا خیر مقدم
1 دسمبر, 2023
جہلم پولیس ان ایکشن، منشیات فروش اور تیزرفتاری سے ٹرک چلانے والے دو ملزمان گرفتار
1 دسمبر, 2023

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سری لنکا نے مفت ویزوں کا اعلان کر دیا

1 دسمبر, 2023

برطانوی وزرا کا غیرملکی کارکنوں پر انحصار کرنے والوں کی امیگریشن کم کرنے پر غور

1 دسمبر, 2023

دنیا کے سستے ترین شہروں میں ایک پاکستانی شہر بھی شامل

1 دسمبر, 2023

یورپی یونین کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا چاہیے: وزیراعظم سپین

1 دسمبر, 2023
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں