دوہزار سے زائد اپ گریڈ سکولوں میں 23 ہزار سکول ٹیچرانٹرن بھرتی کرنے کافیصلہ، مذکورہ سکول 5سالوں میں ممبرصوبائی اسمبلی ،سماجی شخصیات کی سفارش پر اپ گریڈ کیے گئے۔
موجودہ حکومت کی جانب سے 781 سکولوں کی ایس این ای بھی منظور کرلی گئی، مذکورہ 781 سکولوں میں بھی سکول ٹیچرانٹرنز رکھے جائیں گے،سابقہ دور حکومت میں 1229 پرائمری سکولوں کو ایلیمنٹری اور ہائی کا درجہ دیا گیا تھا۔
اپ گریڈ ہونے والے سکولوں میں لاہور کے 51 سکول شامل تھے، ایس ٹی آئی کی بھرتی رواں سال اگست میں کیے جانے کا امکان، بھرتیوں کی باقاعدہ منظوری بجٹ میں کابینہ کمیٹی سے لی جائے گی۔
بھرتی سے سکولوں میں ایک لاکھ سے زائد خالی اسامیاں پر کرنے کی جاسکیں گی، اس سے قبل بھی سکولوں میں 1200 ایس ٹی آئی رکھے جاچکے ہیں۔


