پنڈدادنخان: سابق پارلیمانی سیکرٹری نوابزادہ سید شمس حیدر جلالپورشریف نے ممبر قومی اور صوبائی اسمبلی کے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کیلئے درخواستیں جمع کرا دیں۔
تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 61 میں مسلم لیگ کے ٹکٹ کیلئے ریکارڈ درخواستیں جمع ہو گئیں۔ سابق پارلیمانی سیکرٹری نوابزادہ سید شمس حیدر جلالپورشریف نے بھی حلقہ این اے 61 اور حلقہ پی پی 26 کے ٹکٹ کیلئے اپنی درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔
حلقہ این اے 61 سے قومی اسمبلی کیلئے نوابزادہ مطلوب مہدی، چوہدری عابد اشرف جوتانہ، راجہ قاسم علی خان، ملک غلام مصطفی کندوال ایڈووکیٹ نے درخواستیں جمع کرائی ہیں جبکہ حلقہ پی پی26 کیلئے کرنل (ر) سید زاہد حسین شیرازی، بیرسٹر تیمور نواز جٹ، حاجی ناصر محمود للِہ، راجہ افتخار احمد شہزاد، ناصر جاوید واڑئچ سدھوال اور سید شمس حیدر جلالپورشریف نے اپنی درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔