Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں حساس ادارے کے سابق ملازم کا قتل، ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں حساس ادارے کے سابق ملازم کا قتل، ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
29 اکتوبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: تھانہ چوٹالہ کے علاقہ بدر کے رہائشی حساس ادارے کے سابق ملازم کو نامعلوم افراد نے 40 روز قبل قتل کر دیا، ڈیڑھ ماہ گزرجانے کے باوجود ملزمان گرفتار نہ ہوسکے، مقتول کی بیٹیاں سراپا احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ چوٹالہ کے علاقہ نکی داخلی ڈھوک بدر کے رہائشی محمد سرور ولد محمد سردار نے تھانہ چوٹالہ میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ میرا بھائی ظفر اقبال بمعہ 18 سمبر 2023 بوقت تقریبا 10 بجکر 20 منٹ پر گھر میں سویا ہوا تھا کہ فائر ہونے کی آواز اور رونے کی آواز یں سن کر باہر نکلا، میری بھتیجی مسماۃ رخسانہ دختر ظفر اقبال نے بتایا کہ میں معہ اہل و عیال گھر پر موجود تھی کہ والد صاحب نے کمرے میں پڑی ہوئی اپنی لائسنسی بندوق 12 بور اٹھائی اور بوقت تقریباً 10 بجکر 20 منٹ پر رات گھر سے باہر نکلے۔

محمد سرور نے بتایا کہ تھوڑی دیر بعد 2 فائر ہوئے جو دیکھا تو والد صاحب کی نعش خون میں لت پت گلی میں پڑی تھی اور دائیں طرف بندوق پڑی تھی مجھے قوی شبہ ہے کہ میرے بھائی ظفر اقبال کو مسمی ارسلان ولد محبوب حسین قوم اعوان ساکن دیہہ نے فائر کر کے ناحق قتل کر دیا ہے ارسلان نے میرے کزن محمد عارف کو آج کچہری جہلم میں دھمکی دی تھی کہ میں آپ کو اور ظفر اقبال کو قتل کر دوں گا۔

انہوں نے بتایا کہ وجہ عناد یہ ہے کہ میرے کزن محمد عارف کی بیٹی مریم بی کو ارسلان نے اغواء کیا تھا میں اور ظفر اقبال نے بچی کو بازیاب کروا کر واپس کروائی تھی جس کے رنج کی بنا ء پر محمد ارسلان نے میرے بھائی کو ناحق قتل کر کے سخت زیادتی کی ہے جس پر پولیس نے نامزد ملزم محمد ارسلان کو حراست میں لیکر تفتیش کی لیکن ملزم بے گناہ ثابت ہوا، جس پر پولیس نے مبینہ ملزم محمد ارسلان کو مقدمے سے فارغ کردیا۔

مدعی مقدمہ اور مقتول کے لواحقین نے گزشتہ روزاحتجاج کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، آرپی او راولپنڈی اور ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ تھانہ چوٹالہ کے تفتیشی افسر ساجد بٹ کو ظفر اقبال کے قاتل گرفتار کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ ہمیں انصاف مل سکے ۔

یہ خبر انگریزی میں پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں.

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
37°C
Jhelum
clear sky
37° _ 37°
46%
2 km/h
پیر
37 °C
منگل
33 °C
بدھ
36 °C
جمعرات
37 °C
جمعہ
36 °C

تازہ ترین

سوہاوہ میں افسوسناک حادثہ، سڑک عبور کرتے ہوئے پانچ سالہ بچہ مسافر بس کی ٹکر سے جاں بحق
1 اگست, 2026
جہلم میں 35 فٹ گہرے کنویں میں گر کر مٹی اور سیمنٹ کی سلیبوں تلے دبنے والے شخص کو زندہ نکال لیا گیا
1 اگست, 2026
جہلم میں بند مکان کے ایگزاسٹ فین کے سوراخ میں پھنس کر چور جاں بحق
1 اگست, 2026
اگست میں ملازمین اور طلبہ کی موجیں؛ چھٹیاں ہی چھٹیاں
31 جولائی, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز، 408 افراد اور 191 گھروں کی چیکنگ، ایک ملزم گرفتار
31 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کی والدہ کے ایصال و ثواب کیلئے قل خوانی

26 اپریل, 2026

پنڈدادنخان میں آوارہ کتوں کو مارنے کیلئے ایکسپائر زہر کے استعمال کا انکشاف

3 دسمبر, 2024

جہلم میں اشیاء خوردونوش کے من مانے نرخوں نے غریب عوام کی کمر توڑ دی، شہری فاقہ کشی پر مجبور

18 اپریل, 2025

نو تعینات ڈپٹی کمشنر جہلم کی کھلی کچہری، درجنوں شہریوں کی شکایات پر فوری ایکشن کے احکامات جاری کئے

21 اکتوبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں