Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: دینہ: اوباش افراد کی گھر میں گھس کر 18 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش، مزاحمت پرملزمان فائرنگ کرتے فرار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

دینہ: اوباش افراد کی گھر میں گھس کر 18 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش، مزاحمت پرملزمان فائرنگ کرتے فرار

عامر کیانی
عامر کیانی
25 مئی, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

دینہ کے نواحی علاقہ میں شراب کے نشے میں دھت اوباش افراد کی گھر میں گھس کر ماں باپ کے سامنے 18 سالہ بیٹی سے زیادتی کی کوشش، مزاحمت پر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کے تھانہ منگلا کینٹ کی حدود دھنیالہ گاؤں میں رات گئے دو مسلح افراد مبینہ طور پر زبردستی گھر میں داخل ہو گئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 18 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی جبکہ مزاحمت پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

پولیس کو دی گئی درخواست کے مطابق متاثرہ خاتون ساحرہ بانو نے موقف اختیار کیا کہ رات تقریباً ڈیڑھ بجے دو نوجوان زبردستی ان کے گھر میں داخل ہوئے، جن میں سے ایک کے پاس پستول جبکہ دوسرے کے ہاتھ میں شراب کی بوتل تھی۔

درخواست کے مطابق ملزمان نے گھر والوں کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا اور گھر کے سربراہ ناصر پر پستول تان کر انہیں الگ لے جانے کی کوشش کی۔

اسی دوران 18 سالہ لڑکی (ن) کمرے سے باہر نکلی تو ایک ملزم نے اس کی کنپٹی پر پستول رکھ کر مبینہ طور پر اسے زبردستی واش روم کی طرف گھسیٹا اور زیادتی کی کوشش کرتے ہوئے اس کے کپڑے پھاڑ دیے۔

اہل خانہ کے شور و واویلا پر ملزم نے خوف و ہراس پھیلانے کیلئے فائرنگ بھی کی، تاہم گولی برآمدے کے ستون پر لگی اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ شور سن کر اہل محلہ جمع ہونا شروع ہو گئے تو دونوں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

درخواست گزار کے مطابق فرار ہونے والے ملزمان میں ایک کی شناخت عزیر ولد جمیل برگٹ سکنہ دھنیالہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرا نامعلوم بتایا گیا ہے۔

متاثرہ خاندان کے مطابق ملزمان فرار ہوتے ہوئے پستول کی میگزین اور اپنا ایک جوتا بھی موقع پر چھوڑ گئے۔

پولیس کے مطابق درخواست موصول ہونے پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
broken clouds
31° _ 31°
12%
4 km/h
بدھ
45 °C
جمعرات
46 °C
جمعہ
43 °C
ہفتہ
39 °C
اتوار
32 °C

تازہ ترین

جہلم میں زلزلے کے شدید جھٹکے، پنڈدادنخان میں مکانات گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ سے 12 سالہ لڑکا جاں بحق، 11 افراد زخمی
26 مئی, 2026
بجلی کے بلز پر کیو آر کوڈ کے ذریعے سبسڈی کیسے حاصل کریں؟ طریقہ جانیے!
25 مئی, 2026
دینہ: موٹر سائیکل چوری اور دیگر وارداتوں میں ملوث “اکرو گینگ” کے 2 ملزمان گرفتار
25 مئی, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندیاں، غیر قانونی مقیم افغان شہری گرفتار
25 مئی, 2026
عید الاضحیٰ؛ ڈپٹی کمشنر جہلم کا مویشی منڈی کا دورہ، انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
25 مئی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

نیو ایئر نائٹ؛ جہلم پولیس کا سکیورٹی پلان تیار، 400 سے زائد اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے، ڈی پی او ناصر محمود باجوہ

30 دسمبر, 2024

عام انتخابات: حلقہ پی پی24میں سکرونٹی کاعمل تیزی سے جاری، متعدد امیدواروں کی سکرونٹی مکمل

29 دسمبر, 2023

پنڈدادنخان میں موٹر سائیکل سلپ ہونے سے ایک نوجوان جاں بحق، 2 نوجوان شدید زخمی

7 اپریل, 2025

جہلم میں پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام مقابلہ موسیقی 25 مئی کو ہو گا

19 مئی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں