Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: لیپ ائیر کی ابتدا کا دلچسپ قصہ، وہ سال جو کنفیوژن سے بھرپور تھا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

لیپ ائیر کی ابتدا کا دلچسپ قصہ، وہ سال جو کنفیوژن سے بھرپور تھا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
28 فروری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

اگر آپ ان لوگوں میں شامل ہیں جنہیں سال کے 365 دن کم لگتے ہیں تو آپ کے لیے آج کا دن بہت خاص ہو سکتا ہے، کیوںکہ آج آپ سال کے ایک اضافی دن کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

سال 2024 لیپ ائیر ہے، جس کا مطلب ہے کہ اس سال فروری 28 دنوں کے بجائے 29 دن کا ہوگا، فروری کا انتیسواں دن چار سال میں ایک مرتبہ آتا ہے۔

اس نظام کے تحت، 16 ویں صدی میں پاپ گریگوری نے کلینڈر میں تبدیلی کرکے ہمارے ’گریگورین کلینڈر‘ کو شمسی سال کے ساتھ ہم آہنگ بنانے کی کوشش کی تھی۔

لیپ ائیر (سال) کیا ہے؟

لیپ ائیر میں 366 دن ہوتے ہیں اور یہ چار سال میں صرف ایک بار آتا ہے، فروری کے آخری دن یعنی 29 فروری کو کلینڈر کا ایک اضافی دن نامزد کیا گیا ہے۔

ایسا سال جو 4 کے پہاڑے پر یکساں طور پر تقسیم ہوتا ہے، وہ لیپ کا سال کہلائے گا جیسا کہ رواں برس 2024 ہے۔

لیکن، سوائے ہر اس صدی یا 100 سال کے، جسے صرف اس وقت لیپ سال شمار کیا جائے گا جب وہ 400 پر یکساں طور پر تقسیم ہو سکتا ہو۔

لیپ سال کیوں ہوتا ہے؟

قدیم مصری جانتے تھے کہ ہماری زمین سورج کے گرد 365 دن میں اپنا چکر مکمل نہیں کرتی، بلکہ تقریباً چوتھائی دن زیادہ لیتی ہے یا اندازاً سورج کے گرد اپنا مدار مکمل کرنے میں اسے 365.2422 دن لگتے ہیں۔

اور اگر کلینڈر پر سال کے 365 دن رکھے جائیں تو ہر سال چوتھائی دن کا فرق پڑنے لگتا ہے اور اس طرح کلینڈر موسموں کے اوقات سے مطابقت کھو دیتے ہیں۔

پاپ گریگوری نے کلینڈر میں تبدیلی کرکے یہ مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی، اگرچہ گریگوری کلینڈر پر 365 دن رکھے گئے اور ایک اضافی دن کو شمسی سال اور کلینڈر کے سال کے ساتھ ہم وقت سازی میں مدد کرنے کے لیے شامل کیا گیا۔

لیپ ائیر کب متعارف کرایا گیا؟

لیپ ائیر کو پہلی بار روم کے شہنشاہ جولیس سیزر نے 2000 سال پہلے سلطنت روم میں متعارف کرایا تھا۔

جولیس سیزر سے پہلے رومن کلینڈر میں 355 دن تھے اور دو سال میں 22 دن اضافی تھے۔

لیکن، جب پہلی صدی میں جولیس سیزر کا دور حکومت شروع ہوا تو اس نے فلک شناسی کے ماہر سوسیجینز کو کلینڈر میں اصلاحات کا حکم دیا، تاکہ زرعی موسموں کا بہتر انتظام ہو سکے اور رومن کلینڈر موسموں سے آگے بھاگنا نہ شروع کر دیں۔

فلک شناسی کے ماہر سوسیجینز نے تین سال کے بعد آنے والے سال کو 366 دن کا بنانے کا فیصلہ کیا اور اس اضافی دن کے ساتھ ’فروری 29 دن‘ کا بن گیا۔

لیکن، یہ نظام بعد میں پاپ گریگوری ہشتم نے 1882 میں تبدیل کیا ،جس کے لیے ’لیپ‘ کی اصطلاح استعمال کی گئی اور اعلان کیا کہ جو سال 100 پر تقسیم ہوتا ہے اور 400 پر تقسیم نہیں ہوتا لیپ ائیر نہیں ہوگا۔

یہ اضافی دن فروری میں کیوں ہوتا ہے؟

روم کے شہنشاہ جولیس سیزر کے کلینڈر میں دوسرے تمام مہنیوں کے 30 یا 31 دن تھے۔ اس نظام کے تحت، کلینڈر میں فروری کے 30 دن اور ’جولائی‘ جو جولیس کے مرنے کے بعد اس کے نام سے منسوب کیا گیا، اس کے 31 دن تھے۔

لیکن اگست کا مہینہ 29 دنوں کا تھا۔

جب آکیٹوین آگستس روم کا شہنشاہ بنا تو اس نے جولائی کی طرح اپنے نام سے منسوب کئے گئے مہینے ’اگست‘ کو بھی 31 دن کا بنانے کے لیے فروری کے دو دنوں کو کم کردیا۔

اور اس طرح فروری اگست کے ہاتھوں اپنے دو دن سے محروم ہوگیا اور 28 دنوں کا بن کر رہ گیا۔

تکنیکی اعتبار سے ہر چار سال پر لیپ سال نہیں

عموماً یہ دن چار سال میں ایک بار آتا ہے۔ لیکن، ہر وہ سال جو 4 پر برابر تقسیم ہوتا ہے لیپ سال نہیں ہوگا۔

ان سالوں کو لیپ ائیر شمار نہیں کیا جاتا ہے، جو چار اور سو پر یکساں تقسیم ہوتے ہیں۔ لیکن، چار سو پر تقسیم نہیں ہوتے۔

سال 2000 ایک صدی سال تھا اور لیپ ائیر بھی تھا۔ لیکن، اس سے قبل 1700، 1800 اور 1900 ویں سال لیپ ائیر نہیں تھے۔

اسی طرح آنے والے صدی سالوں میں 2100، 2200 اور 2300 ویں سال لیپ ائیر نہیں ہوں گے جبکہ، 2400 واں سال لیپ ائیر ہے، جو چار، سو اور چار سو تینوں پر یکساں تقسیم ہوجاتا ہے۔

صدی کے لیے یہ اضافی اصول اس لیے بنایا گیا ہے کیوں کہ ہر چوتھے سال میں ایک دن کے اضافے سے سال کی اوسط 365.25 بن جاتی ہے لیکن، ایسا کرنے سے ہر سو سال میں ایک دن کا فرق آجاتا ہے اسی لیے، ہر سوویں سال کو لیپ ائیر نہیں رکھا جاتا۔

لیپ سکینڈ کیا ہے؟

لیپ سال براہ راست لیپ سکینڈ کے ساتھ مربوط نہیں ہے۔ لیکن، زمین کی گردش کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے ہماری گھڑیوں اور کلینڈر میں لیپ سال اور لیپ سکینڈ کا اضافہ کیا جاتا ہے۔

لیپ سیکنڈ وہ اضافی منٹ ہے جو چند سالوں کے بعد جوہری گھڑیوں کے وقت کے ساتھ ملا دیا جاتا ہے تاکہ، زمین کی گردش سے چلنے والی گھڑیوں کو جوہری وقت کے ساتھ ہم آہنگ کیا جا سکے۔

دنیا کے وقت کا پیمانہ، جوہری گھڑیوں کی مدد سے کام کرتا ہے۔

یہ جوہری گھڑیاں مادے کے زروں کی حرکت ناپ کر وقت کا تعین کرتی ہیں اور مسلسل چلتی ہیں۔ لیکن، اس کے مقابلے میں زمینی گردش ہر روز آہستہ آہستہ کم ہوتی جاتی ہے اور اس طرح ہمارے دنوں کے دورانیے میں چند ملی سیکنڈز کا فرق پڑ جاتا ہے۔

اسی لیے 1972 میں لیپ سکینڈ کا نظام شامل کیا گیا تھا۔

آخری بار لیپ سیکنڈ دسمبر 2016 میں شامل کیا گیا تھا، جبکہ اگلا ممکنہ لیپ سیکنڈ ایونٹ 30 جون 2024 ہے۔

اگر آپ 29 فروری کو پیدا ہوتے ہیں تو کیا ہوتا ہے؟

فروری کی 29 تاریخ کو پیدا ہونے کے امکانات 1,461 دنوں میں سے ایک کے برابر ہے۔

اور ایسے خاص افراد جو اس دن پیدا ہوتے ہیں انہیں ’لیپرز‘ کہا جاتا ہے اور انہیں منفرد صلاحیتوں اور خصوصی اختیارات کا مالک کہا جاتا ہے۔

اگر آپ کی تاریخ پیدائش 29 فروری ہے تو دنیا کے زیادہ تر ممالک میں رہنے والے لیپرز اپنی سالگرہ 28 فروری یا یکم مارچ کو منانا پسند کرتے ہیں جبکہ لیپ سال پر انہیں اپنی اصل تاریخ پیدائش پر سالگرہ منانے کا موقع ملتا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
37°C
Jhelum
clear sky
37° _ 37°
38%
1 km/h
پیر
40 °C
منگل
42 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
35 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں ٹراما سنٹر کو جلد از جلد فعال کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، سیکرٹری ہیلتھ نادیہ ثاقب

1 دسمبر, 2025

جہلم میں پیشہ ور گداگروں کی یلغار، شہریوں کی پریشانیوں میں اضافہ

20 فروری, 2025

ایس ایل ایس کالج کے ایم ڈی سرفراز ملک کی ڈی ایس پی ٹریفک خرم فیاض سے ملاقات

16 مئی, 2025

ساحل پر آنے والی ’جل پری نما مخلوق‘ نے سائنسدانوں کو چکرا دیا

22 اکتوبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں