Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پاکستانی کاروباری افراد کی پاک سعودی بزنس فورم کے اجلاس میں شرکت، تجارتی حجم 20 ملین ڈالر تک بڑھانے کا عزم
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پاکستانی کاروباری افراد کی پاک سعودی بزنس فورم کے اجلاس میں شرکت، تجارتی حجم 20 ملین ڈالر تک بڑھانے کا عزم

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
22 فروری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

ریاض:‌سعودی عرب میں پاک سعودی بزنس فورم کی تقریب میں نگران وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز کی قیادت میں 25 سے زائد نامور پاکستانی کاروباری افراد نے شرکت کی.

تقریب میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ منصوبوں اور کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقدہ پاک سعودی بزنس فورم کے اجلاس میں نگران وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے پاکستان کی نامور کاروباری افراد کے ہمراہ شرکت کی ان کے علاوہ پاکستانی سفیر احمد فاروق اور دیگر سفارتی افسران بھی ان کے ہمراہ تھے.

سعودی عرب کی جانب سے پاک سعودی بزنس فورم کے چیئرمین فہد الباش ، آل سعودی چیمبر آف کامرس کے چیئرمین حسن الحویزی ، پرنس منصور بن محمد آل سعود سمیت اہم سعودی کمپنیوں اور کاروباری افراد شریک تھے۔

پاک سعودی بزنس فورم میں دونوں ممالک کے شرکاء نے سرمایہ کاری، مشترکہ منصوبوں، تعمیراتی شعبے، آئی ٹی، خوراک ، ٹیکسٹائل سمیت دیگر شعبوں کے حوالے سے گفتگو کی۔

گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب سمیت دیگر غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے موزوں ترین ملک ہے دونوں برادر ممالک کے درمیان سالانہ 5 اعشاریہ 5 ملین ڈالرز کی تجارت ہوتی ہے جس کو سالانہ 20 ملین ڈالرز تک بڑھانا ہمارا ہدف ہے اور ہماری خواہش ہے کہ سعودی عرب سمیت جی سی سی ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کی یاداشت پر جلد عمل درآمد کروایا جائے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تجارت کو بڑھانے میں مدد ملے۔

نگران وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام سیکٹر میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں جن سے سعودی کمپنیاں اور کاروباری افراد فائدہ اٹھا سکتے ہیں جبکہ پاکستانی مصنوعات کی سعودی عرب جیسی بڑی مارکیٹ تک باآسانی رسائی سے بھی تجارتی مراسم مزید مضبوط ہونگے اور اس سے دونوں ممالک کی معاشی بہتری کے علاوہ ملازمتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

پاک سعودی بزنس فورم کے چیئرمین فہد الباش کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف تجارتی اور کاروباری معاملات میں بہتری اور تیزی لانے کی ضرورت ہے تاکہ دو طرفہ تجارت کو بہتر بنایا جاسکے تاہم آج کی یہ تقریب مستقبل میں مزید بہتری لانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

پاکستانی وفد میں شریک کاروباری افراد نے تقریب کو سراہا اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جہاں برادرانہ تعلقات مضبوط اور مستحکم ہیں وہیں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت اور کاروباری مراسم کو استوار کرنا بھی نہایت ضروری ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ پاک سعودی تجارتی تعلقات مزید فروغ پائیں اور مستقبل میں دونوں ممالک ملکر آگے بڑھیں۔

پاک سعودی بزنس فورم کی تقریب سے قبل نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے سعودی ہم منصب ماجد القصبی سے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور کاروباری مراسم کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
30°C
Jhelum
clear sky
30° _ 30°
67%
4 km/h
جمعرات
39 °C
جمعہ
38 °C
ہفتہ
36 °C
اتوار
38 °C
پیر
32 °C

تازہ ترین

جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت، درخواست فارم کیسے بھریں؟
3 اگست, 2026
جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے
3 اگست, 2026
نرسنگ طالبات کی معیاری تربیت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
3 اگست, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بھنگ فروش اور شراب سپلائرز گرفتار
3 اگست, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی دینہ اور یوسی پنڈوری کے علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
3 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

مریم نواز نے برطانیہ کے نامور قانون دان بیرسٹر امجد ملک کو وائس چیئرمین پنجاب اوورسیز پاکستانی کمیشن نامزد کردیا

13 اکتوبر, 2024

پاکستان اور یو اے ای نے متحدہ عرب امارات میں دوطرفہ مشق نصل البحر شروع کر دی

7 ستمبر, 2024

برطانوی حکومت کا فسادات میں ملوث تنظیموں پر پابندی لگانے پر غور، تقسیم کی کوشش ناکام بنادی گئی، طاہر علی ایم پی

22 اگست, 2024

ایم بی ای کا اعزاز والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے، رضوان جاوید، برٹش پاکستانی ریل ورکر کا انٹرویو میں اظہار

8 جنوری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں