دینہ: چوہدری زاہد اختر اور سید عرفان حسین شاہ بخاری کا آستانہ عالیہ پیر بھچر شریف کا دورہ

دینہ: تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار این اے 60جہلم ون چوہدری زاہد اختر اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار پیر سید عرفان حسین شاہ بخاری کی آستانہ عالیہ پیر بھچر شریف آمد ، صاحبزادہ پیر سید عبدالستار شاہ اور صاحبزادہ سید غلام مصطفیٰ کے والد محترم معروف مذہبی سکالر سادات خاندان کے سردار پیر سید جرجیس الحسن شاہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار حلقہ این اے 60جہلم ون چوہدری زاہد اختر اور پی پی 24کے امیدوار پیر سید عرفان حسین شاہ بخاری کا دینہ کے نواحی علاقہ پیر بھچر شریف کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران چوہدری زاہد اختر اور پیر سید عرفان حسین شاہ بخاری نے آستانہ عالیہ پیر بھچر شریف آمد اور صاحبزادہ پیر سید عبدالستار شاہ اور صاحبزادہ سید غلام مصطفیٰ کے والد محترم معروف مذہبی سکالر سادات خاندان کے سردار پیر سید جرجیس الحسن شاہ کے انتقال پر ان سے اظہار افسوس کیا اور مرحوم کی درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔

اس موقع پر چوہدری محمد شعبان ، صاحبزادہ عمر زبیر ، سید عمر بلال اور سید توقیر آصف شاہ بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button