Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پنڈدادنخان میں دن دیہاڑے تین ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر شہری کو لوٹ لیا، تینوں ڈاکو گرفتار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پنڈدادنخان میں دن دیہاڑے تین ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر شہری کو لوٹ لیا، تینوں ڈاکو گرفتار

چوہدری عابد محمودویب ڈیسک
چوہدری عابد محمود
ویب ڈیسک
8 اگست, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

پنڈدادنخان: تھانہ للِہ کے علاقے احمد آباد پتن کے قریب دن دیہاڑے اسلحہ کے زور پر شہری سے مبینہ طور پر ایک لاکھ 20 ہزار روپے چھین کر فرار ہونے والے تین مبینہ ڈاکوؤں کو للِہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تعاقب کے بعد گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں احمد آباد پتن کے قریب تین مسلح افراد نے مبینہ طور پر ایک شہری کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنایا اور اس سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی راجہ محمد علی خان آف احمد آباد نے للِہ پولیس کے ہمراہ ملزمان کا تعاقب شروع کر دیا۔

پولیس اور شہری کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں مبینہ ملزمان کو احمد آباد پتن کے قریب ہی گھیر لیا گیا اور اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ تحویل میں لے لیا جبکہ دورانِ تفتیش ایک ہونڈا 125 موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ برآمد ہونے والی موٹر سائیکل تھانہ بھیرہ کے علاقے میں پیش آنے والی ایک ڈکیتی کی واردات کے دوران چھینی گئی تھی۔ پولیس نے موٹر سائیکل اور اسلحہ قبضے میں لے کر گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق تفتیش کے دوران ملزمان کے دیگر وارداتوں میں ملوث ہونے اور ان کے ممکنہ ساتھیوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

اہلِ علاقہ نے ڈکیتی کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے پر ایس ایچ او تھانہ للہ طارق محمود اور پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی سے نہ صرف مبینہ ملزمان قانون کی گرفت میں آئے بلکہ جرائم پیشہ عناصر کو بھی واضح پیغام ملا ہے کہ قانون شکنوں کو کسی صورت کھلی چھوٹ نہیں دی جائے گی۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
28°C
Jhelum
light rain
28° _ 28°
70%
2 km/h
اتوار
37 °C
پیر
38 °C
منگل
37 °C
بدھ
36 °C
جمعرات
35 °C

تازہ ترین

جماعت اسلامی جہلم کے ضلعی نائب امیر عبدالحمید جہلمی انتقال کر گئے
8 اگست, 2026
جہلم میں ٹاہلیانوالا روڈ پر موٹر سائیکل اور رکشے میں تصادم، دو افراد زخمی
8 اگست, 2026
جہلم میں ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ کر نامعلوم شخص جاں بحق
8 اگست, 2026
جہلم میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، شہر میں سبز ہلالی پرچموں اور برقی قمقموں کی بہار
8 اگست, 2026
جہلم میں پہلی بار مفت سی ایس ایس اورینٹیشن سیمینار، طلبہ و گریجویٹس کو سول سروس امتحان کی تیاری سے متعلق رہنمائی
8 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سوہاوہ: ڈومیلی میں 10 سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

11 نومبر, 2025

سوہاوہ: ڈومیلی میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی، آسمانی بجلی گرنے سےبکرے، بھینس اور گائے ہلاک

17 اپریل, 2025

8 فروری کو عام انتخابات یقینی بنانے کے لیے ایک اور مرحلہ مکمل

3 جنوری, 2024

ڈپٹی کمشنر جہلم کا دینہ کرلاں زیر تعمیر سڑک کا دورہ، معیاری اور بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

7 نومبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں