جہلم میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتار مسافر ہائی ایس اور کار میں تصادم کے نتیجہ میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔
حادثہ بدھ کی رات کو کے ایف سی کے قریب جی ٹی روڈ پر پیش آیا ، زخمیوں میں 22 سالہ عائشہ زوجہ شعیب، 52 سالہ ضیغم عباس ولد طفیل، 42 سالہ شہزاد ولد فیصل سکنہ گوجرانوالہ اور 56 سالہ ظفر ولد صفدر علی شامل ہیں۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم نے تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔


