جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ میں ایس پی انویسٹی گیشن محمد حسیب راجہ، تمام ڈی ایس پی اور ایس ایچ او نے شرکت کی۔
تمام افسران نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے حوالے سے بریفننگ دی،غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے باعزت انخلاء کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ فرائض منصبی کے دوران بزرگ شہریوں، معزور افراد، خواتین اور بچوں کا خصوصی طور پر خیال رکھا جائے،حکومتی احکامات پر قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے۔