سوہاوہ: راجہ اویس خالد اور راجہ تنویر پنوار میں رابطہ، گلے شکوے دور، بھرپور حمایت کا اعلان

سوہاوہ: حلقہ پی پی 24 کے امیدوار راجہ اویس خالد اور رہنما مسلم لیگ ن راجہ تنویر پنوار میں ٹیلی فونک رابطہ، تمام شکوئے اور ناراضگیاں ختم، بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن راجہ تنویر پنوار کاروباری دورے پر بیرون ملک مقیم ہیں جن کے ساتھ آزاد امیدوار حلقہ پی پی 24 سابق ایم پی اے راجہ اویس خالد کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے گلے شکوئے ختم کر کے مشترکہ طور پر حلقے کی ترقی خوشحالی کے لیے جدو جہد کرنے کا عہد کیا۔

دونوں رہنماؤں نے حلقہ پی پی 24 اور حلقہ این اے 60 جہلم ون کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

راجہ تنویر پنوار نے اپنی برادری اور دھڑے سمیت راجہ اویس خالد کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور مکمل حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ حلقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے حلقہ پی پی 24 میں راجہ اویس خالد کی بھر پور کمپین چلائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنا کاروباری دورہ مختصر کر کے جلد پاکستان ہوں گے اور حلقے میں بلال اظہر کیانی اور راجہ اویس خالد کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے بھر پور مہم کا آغاز کریں گے۔

حاجی راجہ تنویر پنوار نے کہا کہ حلقے کی عوام کی بہتری کے لیے تمام رنجش ناراضگی کو دل سے ختم کرتے ہوئے مل کر کامیابی کے لیے محنت کریں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button