Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: بھارت میں عمارت سے پاکستانی 20 روپے کا ایک نوٹ ملنے پر دہشت پھیل گئی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

بھارت میں عمارت سے پاکستانی 20 روپے کا ایک نوٹ ملنے پر دہشت پھیل گئی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
12 فروری, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

پونے کے ایک پُرسکون علاقے میں اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک رہائشی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پاکستانی 20 روپے کا کرنسی نوٹ برآمد ہوا۔ یہ حیران کن دریافت بھوکم گاؤں کی مانس لیک ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہوئی، جو کہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی سے محض 18 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے چیئرمین سہدیو یادو کو لفٹ کے قریب ایک پاکستانی نوٹ نظر آیا۔ انہوں نے فوراً دیگر رہائشیوں کو آگاہ کیا اور معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے باودھن پولیس اسٹیشن سے رجوع کیا۔

پولیس نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، لیکن ابھی تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔

پولیس انچارج انیل وبھوٹے کے مطابق، سوسائٹی میں 84 فلیٹس ہیں اور لفٹ کے قریب ایک سی سی ٹی وی کیمرہ بھی نصب ہے، مگر بدقسمتی سے وہ 24 نومبر سے خراب پڑا ہے۔ اب پولیس علاقے کے دیگر سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کرنے اور رہائشیوں کے بیانات قلمبند کرنے میں مصروف ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ آخر یہ نوٹ یہاں کیسے پہنچا۔

معاملہ محض اتفاق یا کچھ اور۔۔ انڈیا پریشان ہے؟

یہ سوال ابھرتا ہے کہ آیا یہ نوٹ کسی مسافر کے پرس سے گر گیا، کسی نے مذاق میں چھوڑ دیا، یا پھر اس کے پیچھے کوئی گہری کہانی ہے؟ خاص طور پر جب یہ جگہ این ڈی اے یعنی ’نیشنل ڈیفنس اکیڈمی‘ کے قریب واقع ہے، تو معاملے کی نزاکت مزید بڑھ جاتی ہے۔

پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کسی بھی حفاظتی خطرات کا اندازہ لگانے کے لیے مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔ قومی سلامتی پر بڑھتے ہوئے خدشات کے ساتھ، حکام پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ علاقے میں نظر رکھیں اور نگرانی کو مضبوط کریں۔

معاملہ کچھ بھی ہو پاکستان کا نام آتے ہی انڈیا کی نیندیں اڑ جاتی ہیں- ہم سب جانتے ہیں اس سے پہلے کبوتر کو پاکستانی جاسوس قرار دیا جا چکا ہے، اب پولیس کی تحقیقات پاکستانی نوٹ پر مرکوز ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
37°C
Jhelum
clear sky
37° _ 37°
41%
2 km/h
اتوار
37 °C
پیر
41 °C
منگل
42 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
36 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: 21 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش اور اغواء کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار
25 جولائی, 2026
جہلم: ایف بی آر فائلر فیس میں اضافے پر کاروباری حلقوں کی تشویش
25 جولائی, 2026
جہلم میں سستی روٹی کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ ہو سکا، روٹی اور نان مہنگے داموں فروخت ہونے لگے
25 جولائی, 2026
جہلم: موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں 2024 سے مطلوب دو اشتہاری مجرمان گرفتار
25 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے وسط میں مبینہ عارضی ڈمپنگ پوائنٹ پر شہریوں کی تشویش
25 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

امریکا میں اڑان بھرتے ہی طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی

1 مارچ, 2025

کویت نے 14 شعبوں کیلئے فیملی ویزہ قوانین میں نرمی کردی

29 جنوری, 2024

ٹرمپ کی درخوست پر عدالتی کارروائی تیز کرنے سے امریکی سپریم کورٹ نے انکار کردیا

23 دسمبر, 2023

پاک-ایران کشیدگی کا خاتمہ، ایرانی وزیر خارجہ 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے

22 جنوری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں