Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: شہدائے کربلا ؓ کی قربانیاں سامنے رکھتے ہوئے لوگوں کو دین کی طرف راغب کیا جائے، پیر منور حسین جماعتی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

شہدائے کربلا ؓ کی قربانیاں سامنے رکھتے ہوئے لوگوں کو دین کی طرف راغب کیا جائے، پیر منور حسین جماعتی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
12 جولائی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

لندن: ماہ محرم الحرام اور شہادت حضرت امام حسین ودیگر شہدائے کربلاؓ کی عظیم قربانیاں ایثار کا درس دیتی ہیں، تمام مسالک کے علماءاتحاد و اتفاق کی مثال قائم کریں۔شہدائے کربلا ؓکی قربانیوں کو سامنے رکھتے ہوئے لوگوں کو دین کی طرف راغب کرنا ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین امیر ملت مہرالملت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے مشرقی لندن لوٹن کی جامع مسجد میں عظیم الشان محفل شہادت سیدنا حضرت امام حسینؓ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ محفل کا آغاز سید رشید حسین شاہ جماعتی اور سید نعمان حسین شاہ جماعتی نے نعت رسول مقبول ﷺاور منقبت سے کیا۔

اس موقع پر چوہدری محمدشاہد جماعتی کی کتاب ’’الصلوٰۃ علی النبی وآلہ‘‘ کی رونمائی بھی کی گئی۔ پیر منور جماعتی نے کہا کہ ماہ محرم الحرام ہمیں رواداری، اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے لہٰذا اس مقدس مہینے میں علماءکرام کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ اتحاد و اتفاق کی مثال قائم کریں۔ محرم الحرام مقدس مہینہ ہے، دین اسلام کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائے کربلاؓ کی قربانیاں ہمارے لئے باعث تقلید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر شہدائے کربلاؓ کی دین کیلئے دی جانے والی قربانیوں کو سامنے رکھتے ہوئے خود کو اور اپنے ارد گرد کے لوگوں کو دین کی طرف راغب کرنا ہو گا۔ محرم الحرام میں سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ علمائے کرام اجتماعات میں نوجوانوں کو نفرت پھیلانے سے روکیں اور انہیں رواداری کا درس دیں۔

انہوں نے کہا کہ حق کی ہمیشہ باطل پر فتح ہوئی ہے۔ حضرت امام حسینؓ نے کبھی جبر، طاقت یا دنیاوی جاہ وجلال کے سامنے سرنڈر نہیں کیابلکہ وہ ہمیشہ صداقت اوردیانت کے اصولوں پر ثابت قدم رہے۔ انہوں نے کہا کہ محرم ماتم کا مہینہ نہیں بلکہ ان اصولوں پر قائم رہنے کا اعادہ کرنے کا موقع ہے جن کیلئے امام حسینؓ کھڑے رہے۔

محفل کے اختتام پر پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے کشمیر، فلسطین سمیت پوری دنیا میں بسنے والے مسلمانوں باالخصوص اہلیانِ پاکستان کیلئے دعائے خیر کی۔ محفل کے منتظمین میں صوفی منظور احمدجماعتی، چیئرمین محمدشبیر جماعتی، سید حسین شاہ جماعتی و دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں لوٹن و گردونواح سے یاران طریقت نے شرکت کی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
24°C
Jhelum
clear sky
24° _ 24°
58%
3 km/h
اتوار
25 °C
پیر
30 °C
منگل
34 °C
بدھ
32 °C
جمعرات
32 °C

تازہ ترین

جہلم میں انٹرنیٹ کی ناقص صورتحال، طلبہ اور کاروباری طبقہ پریشان
10 اکتوبر, 2026
جہلم: منشیات فروشی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مجرم وقار حفیظ کو 7 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا
10 اکتوبر, 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ جہلم میں سکیورٹی سخت، 75 کارکن گرفتار، لیہ اور میانوالی جیل منتقل
10 اکتوبر, 2026
دریائے جہلم کے کناروں پر سائبیریا سمیت سرد علاقوں سے مہمان پرندوں کی آمد شروع
10 اکتوبر, 2026
پراپرٹی ٹیکس کے مسائل کے حل کے لیے ایکسائز آفیسر منور حسین کا سوہاوہ کا دورہ، شہریوں کے مسائل سنے
10 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران جہلم کے عازمِ حج سمیت 5 پاکستانی عازمین حج انتقال کر گئے

1 جون, 2025

مسلم لیگ( ن) دبئی نے امارات میں پارٹی کاذ کو فروغ دینے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ کرلیا

29 جنوری, 2024

عوام نے ن لیگ پر اعتماد کا پھر اظہار کر دیا، علی شرافت

23 اپریل, 2024

پیرس میں پاکستانی کاروباری گروپس کی طرف سے فوڈ میلہ سیال 2024

21 اکتوبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں